Book Name:Dil Joii Kay Fazail

اَلْحَمْدُلِلّٰہ چوک درس کی کئی برکتیں ہیں، جیسے٭چوک دَرْس مُسَلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذَرِیْعَہ ہے۔ ٭چوک دَرْس بے نمازیوں کو نمازی بناتا ہے۔٭چوک دَرْس مسجدوں سے دُور رہنے والوں کو مسجدوں سے قریب کرتا ہے۔٭چوک دَرْس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغْبَت پیدا ہوتی ہے۔ ٭چوک دَرْس کی بَرَکت سے عَلاقے(Area)میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں۔٭چوک دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،اَجْرو ثَواب کاکام ہے،چنانچہ

نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرْشاد فرمایا:جوشخص میری اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائےتا کہ اُس سےسُنَّت قائم کی جائےیااُس سےبد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء،ابراہیم الہروی،۱۰/۴۵،حدیث:۱۴۴۶۶)

12مدنی کاموں میں سے اِس مدنی کام”چوک دَرْس“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”چوک دَرْس“کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

اِس رِسالے کے  مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے۔٭کوہِ صفا پر پہلی نیکی کی دعوت۔ ٭بزرگانِ دین کا عمل ۔٭چوک درس کیا ہے ؟٭چوک درس کے دس(10) فوائد ۔٭مساجد کی آباد کاری کا ذر یعہ۔٭ چوک درس دینے کا طریقہ ۔٭چوک درس دینے کے انیس(19)مدنی پھول۔٭دعوت اسلامی کا تعارف و تشہیر ۔٭اور امیر اہلسنت کی دعائیں لینے کا طریقہ وغیرہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد