Book Name:Dil Joii Kay Fazail
جائے تو وہ ہر دلعزیز بن جاتا ہے۔ اللہ والوں کے ہر دلعزیز بننے کی ایک وجہ یہی ہے کہ ان کا کردار اور عادات و اطوار نرمی کے سانچے میں ڈھل چکے ہوتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیں بھی مسلمانوں کی دل جوئی کرنے اور نرمی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں
ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں
ڈُوب سکتی ہی نہیں موجوں کی طُغیانی میں
جس کی کَشتی ہو محمد کی نگہبانی میں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!نرمی اور دل جوئی کا عادی بننے کےلیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں، اِنْ شَآءَ اللہ نرمی اور دل جوئی ہماری عادات میں شامل ہو جائیں گی۔ اَلْحَمْدُللہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیابھرمیں اِسْلام کی مدنی بہاریں لُٹانےکے لئے کم و پیش 107 شُعْبہ جات میں دِینِ اسلام کا پَیغام عام کررہی ہے،انہی شعبوں میں سے ایک شعبہ ’’مجلسِ اِزْدِیادِ حُب“(یعنی محبتیں بڑھانے والا شعبہ)بھی ہے۔٭ ”مَدَنی انعام نمبر 55“”کیا آپ نے اِس ہفتے کم از کم ایک اسلامی بھائی کو(جو پہلے مدنی ماحول میں تھے مگراب نہیں آتے)تلاش کرکے ان کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی؟(مگرجس پر تنظیمی پابندی ہواسے نہ چھیڑیں)“کو باقاعدہ تنظیمی طور پرعَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے ،اُنہیں مَدَنی ماحول میں فَعال