Book Name:Dil Joii Kay Fazail

سے عمربڑھتی ہے۔٭حُسنِ سُلُوک کرنے سے رِزْق میں برکت ہو تی ہے۔(تَنبیہُ الغافِلین، ص ۷۳ملخصاً)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوربغوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو !اِنْ شَآءَ اللہآئندہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  کے بیان کا موضوع ہوگا ’’ قبر میں کام آنے والے اعمال‘‘ یعنی وہ اعمال جو قبر میں فائدہ دیتے ہیں ان کے بارے میں بیان کیا جائے گا۔ حضرت علامہ فقیہ ابواللیث سمرقندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک روایت میں آٹھ (8) اعمال کا ذکر کیا ہے ۔ ان میں سے چار (4) اعمال وہ ہیں جن پر عمل قبر میں راحت و سکون کا باعث بنتا ہے۔ جبکہ چار اعمال ایسے ہیں جن سے بچنا قبر کی وحشت سے بچاتا ہے۔ان اعمال کے بارے میں بھی سننے گے،لہٰذا آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ انفرادی کوشش کر کے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کیجئے اور ہاتھ اٹھا کر روز سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں