Book Name:Dil Joii Kay Fazail
پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے برباد ہو رہاہے، اس طرف ہماری توجہ ہی نہیں ہوتی ۔ یادرکھئے! ایک اچھا مسلمان وہی ہوتاہے،جواپنےلئے پسند کرے وہی اپنے بھائی کےلئے بھی پسندکرے۔ آئیے!اپنےاندر پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمَّت کی دل جوئی اور خیرخواہی کا جذبہ بیدار کرنےکے لئے (2) فرامین ِمصطفےٰ سنتےہیں،چنانچہ
٭ ارشادفرمایا:لوگوں کیلئےبھی وہی پسندکرو،جواپنےلیےکرتےہواورجواپنےلیےناپسندکرتےہواسے دوسروں کےلیےبھی ناپسندکرو،جب تم بولوتواچھی بات کرویاخاموش رہو۔(مسند احمد بن حنبل ، حدیث معاذ بن جبل،۸/۲۶۶،حدیث:۲۲۱۹۳ملتقطاً)
٭ ارشادفرمایا:مؤمن اس وقت تک اپنےدِین میں رہتاہے ،جب تک اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی چاہتا ہے اور جب اس کی خیرخواہی سےالگ ہو جاتاہےتواس سےتوفیق کی نعمت چھین لی جاتی ہے۔(فردوس الاخبارللدیلمی،باب اللام الف،۲/۴۲۹، حدیث:۷۷۲۲)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’چوک دَرْس‘‘
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!مسلمانوں کےساتھ حُسنِ اخلاق سےپیش آنے، غمزدوں، دکھیاروں ،بیماروں کی عیادت اوردل جوئی کاجذبہ پانےاور دیگراچھی صفات کاعامل بننےکےلئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوکر12مَدَنی کاموںمیں بَڑھ چَڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”چوک دَرْس“بھی ہے۔