Book Name:Hmesha Sach Bolye

میں میڈیا ذہن سازی و کردارسازی میں ایک کارگر ہتھیار کا کام کر رہا ہے،بہت سے لوگ اپنے مخصوص گمراہ کن،باطل نظریات اور عُریانی و فحاشی پھیلانے کے لیے شب و روز اس کا غلط استعمال کرنے لگے، جس کے باعث نوجوان نسل ان  بُرے اثرات و افکار کی لپیٹ میں آ گئی۔ ایسے میں ہر درد مند دل کی بس ایک ہی صدا تھی کہ  کاش! کوئی میڈیا کی اس جنگ میں عقائدِ اہلِ سُنّت کی پاسبانی کا عَلَم(یعنی جھنڈا)اٹھا لے اور پاکیزگی و طہارتِ فکر اوراصلاحِ عقائد و اعمال کا علمبردار ایک خالص100فیصد اسلامی چینل شروع کرے۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شدّت سے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے گھروں سے T.V. نکلوانا قریب بہ ناممکن ہے، بس ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں طُغیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے،عین اِسی طرح T.Vہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔ جب اِس شُعبے کے مُتَعَلِّق معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں ،گانوں ، باجوں، موسیقی کی دُھنوں اور عورتوں کی نمائشوں سے بچتے ہوئے 100فیصدی اسلامی مَواد فراہم کرنا ممکن ہے،تواَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُوریٰ نے خوب جِدّ وجَہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ بمطابق ستمبر 2008ءسے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سُنّتوں کا پیغام عام کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے اور لوگ پابندِ سنت بننے لگے ۔ہم سب بھی مدنی چینل دیکھتے رہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے رہیں،اِنْ شَآءَ اللہ فیضانِ اِسلام خوب عام ہوگا۔

مدنی چینل دیکھنے کے کئی فوائد ہیں۔  مدنی چینل  دیکھنے سے دِینی معلومات حاصل ہوتی ہیں، مدنی