Book Name:Hmesha Sach Bolye

ہَلاکت ہے۔(ترمذی،کتاب الزھد، باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ لیضحک الناس، الحدیث:۲۳۲۲، ۴/۱۴۲) ٭لوگوں کو ہنسانے کےلیے جھوٹ بولنے والا جہنَّم کی اِتنی گہرائی میں گِرتا ہے جوآسمان و زمین کے درمیانی  فاصلے سے زِیادہ ہے۔(شعب الایمان، باب في حفظ اللسان، الحدیث:۴۸۳۲، ۴/۲۱۳)

میں فالتو باتوں سے رَہوں دُور ہمیشہ                           چُپ رہنے کا اللہ سَلِیقہ تُو سکھا دے!

میں جُھوٹ نہ بولوں کبھی گالی نہ نِکالوں!                     اللہ مَرَض سے تُو گُناہوں کے شِفا دے!

(وسائلِ بخشش، ص۱۱۵)

جھوٹ کے خلاف جنگ۔۔۔۔۔جاری رہے گی

نہ جھوٹ بولیں گے نہ بلوائیں گے۔۔۔۔۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی چینل کا تعارف

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! آج کل بدقسمتی سے جھوٹ کا چلن عام ہوتا جا رہاہے۔ سچ کی عادت بنانے اور جھوٹ سے بچنے کے لیے اچھے ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول دیگر کئی گناہوں سمیت جھوٹ سے بچنے   اور سچ بولنے کی عادت بنانے کا بھی ذہن دیتا ہے، ہم سب اس مدنی ماحول سے وابستہ رہیں،اِنْ شَآءَ اللہ جھوٹ سے بچنے اور سچ بولنے کی عادت بنے گی۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات میں خدمتِ دِین کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک شعبہ”مجلس مدنی چینل“ بھی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ دورِ حاضر