Book Name:Hmesha Sach Bolye

کہ لقمے سے کم کیا ہے؟ فرمایا:لالچ رکھنا اور اسے نہ پانا۔ (احیاء العلوم، کتاب آداب الالفۃ ۔۔۔ الخ، الباب الاول فی فضیلۃ الالفۃ والاخوۃ۔۔۔ الخ، بیان الصفات المشروطۃ فیمن تختار صحبتہ، ۲/۲۱۴-۲۱۵)

مِنْہاجُ العابدین پڑھنے والے مدنی انعام پر عمل کیجئے

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!حضرت سَیِّدُنا امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نصیحتوں پر عمل کیجئے اور نیک و دِین دار لوگوں کی صحبت میں رہنے کی عادت بنائیے۔اچھی اور نیک صحبت انسان کو اچھا اور نیک بنادیتی ہے جبکہ بُری صحبت بُرائیوں کی طرف لے جاتی ہے۔ اچھی اور نیک صحبت پانے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول بھی ہے۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، اس سے جہاں نیک صحبت نصیب ہوگی وہیں ہمیشہ سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کا بھی ذہن بنے گا۔ لہٰذا آج ہی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں  اور مدنی انعامات پر عمل شروع کر دیجئے۔ مدنی انعامات پر عمل جہاں جھوٹ، غیبت، چغلی اور گالی سے بچائے گا وہیں دل میں خوفِ خدا اور عشقِ رسول کی شمعیں بھی روشن کرے گا۔ مدنی انعام نمبر 68 امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تصنیف ”مِنْہَاجُ الْعابِدِین“ پڑھنے پر  مشتمل ہے، یہ مدنی انعام مکمل کچھ یوں ہے:کیا آپ نے اس سال کم ازکم ایک بارامام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی آخری تصنیف ” مِنْہَاجُ الْعابِدِین“سےتوبہ ،اخلاص،تقویٰ،خوف ورَجا،عُجب ورِیا،آنکھ، کان ،زبان ،دل اور پیٹ کی حفاظت کا بیان پڑھ یا سُن لیا؟

لہٰذا اس مدنی انعام پر عمل کی نیت سے کتاب مِنْہَاجُ الْعابِدِین پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔  اگر اس کتاب کا مطالعہ کر بھی چکے ہیں، تب بھی اسے دوبارہ پڑھ لیجئے، اسے سن کر نیک بننے اور فکرِ آخرت میں