Book Name:Hmesha Sach Bolye

علٰی نُورٌکرنےکا سبب ہے۔٭سچ آخرت میں بھی فائدے کا سبب ہے ۔ ٭سچ سے معاشرے میں روشنی پھیلتی ہے۔ ٭سچ سے معاشرہ خوشگوار ہوتا ہے۔ ٭سچ ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔ ٭سچ بولنے والا ہمیشہ فائدے میں رہتا ہے۔ ٭سچ بولنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں۔ ٭سچ انسان کو بااعتماد بنا دیتا ہے۔٭سچ سے کاروباراورتجارت میں برکت ہوتی ہے،اَلْغَرَض! سچ دِین اور دنیا کے کئی فوائد کا سبب بن سکتا ہے۔لہٰذا سچ کی عادت بنائیے اور جھوٹ سے بچئے۔

رجب کے روزوں کی ترغیب!

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!رجب المرجب کابابرکت مہینا چل رہا ہے، اس ماہِ مبارک میں روزے رکھنے کے کثیر فوائد ہیں، حدیثِ پاک میں ہے کہ رجب کے ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا   کَفّارہ ہے۔(الجامع الصَّغیرحدیث ۵۰۵۱ ص۳۱۱ ، از فیضانِ سُنّت،ص۱۳۶۲)جبکہ ایک اور حدیثِ پاک میں ہے کہ جس نے رَجَب  کاایک روزہ رکھا تو وہ ایک سال کے روزوں کی طرح ہوگا۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۳۶۸ حدیث ۳۸۰۱از فیضانِ سُنّت،ص۱۳۶۵)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رجب کے کچھ ایام اب بھی باقی ہیں، لہٰذا ہمت کیجئے  اور  رجب کے روزے رکھنے کی سعادت حاصل کیجئے۔ اللہ پاک ہمیں رجب سمیت دیگر نفل روزے رکھنے کا جذبہ عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم سچ کے فوائد بولنے کی برکتیں اور فوائد سن رہے تھے، حَکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان  نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے جو سچ کے فوائد بیان فرمائے ہیں، انہیں