Book Name:Jhoot Ki Badboo

بات کی خبررَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا:اے ابو کاہِل!لوگوں کے درمیان صلح کرایا کرو،اگرچہ جھوٹ بولنا پڑے۔ (معجمِ کبیر، قیس بن عائذابو کاھل ، ۱۸/ ۳۶۱،حدیث:۹۲۷)

اے عاشقان رسول !مسلمانوں میں لڑائی کروانے کیلئے جھوٹ بولنا بہت بُرا کام ہے جس کی وجہ سے آپس میں فتنہ پھیلتا اورنفرت و دشمنی بڑھتی ہے،لہٰذا اللہ   پاک کے عذاب سے ڈرجانا چاہئے اور جھوٹ جیسی ہلاک کر دینے والی بیماری سےخودکو بچائیے،ورنہ  جھوٹ پکڑے جانے پردُنیا میں تو ذلّت و رُسوائی ہوتی ہی ہے،آخرت میں بھی اُسے دردناک عذاب کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔آئیے!جُھوٹ سے نجات پانے اورہمیشہ سچ کا دامن تھامنے کی  نِیَّت سے3فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں:

1۔   ارشاد فرمایا:بے شک سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جَنَّت میں لے جاتی ہے اور جھوٹ بولناگناہ ہے اورگناہ دوزخ میں لے جاتا ہے۔(مسلم،کتاب الادب،باب قبح الکذب،حدیث:۶۶۳۸،ص۱۰۷۷ ملتقطاً)

2۔    ارشاد فرمایا :بے شک جھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتاہے اور گُناہ دوزخ کی  طرف لے جاتا ہے اور بے شک بندہ جُھوٹ بولتا رہتا ہے،یہاں تک کہ اللہ      پاک کے نزدیک بہت بڑا جُھوٹا ہو جاتاہے۔(بخاری،کتاب الادب،باب قول اللہ تعالٰی(یاایُّہا الذین آمنوا)…الخ،۴/۱۲۵،رقم: ۶۰۹۴)

3۔   بارگاہِ رسالت میں ایک شَخْص نےحاضِرہوکرعَرْض کی:یارَسُولَاللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!دوزخ میں لے جانے والا عمل کونسا ہے ؟فرمایا: جُھوٹ بولنا، جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو گُناہ کرتا ہے اور جب گُناہ کرتا ہے تو ناشُکری کرتا ہے اور جب ناشُکری کرتا ہے تو دوزخ میں داخِل ہوجاتا