Book Name:Jhoot Ki Badboo

پانے کیلئے علاج شروع کردیتے  ہیں۔اگر اپنے شہر یا ملک میں علاج ممکن نہ ہوتو دوسرے شہر یا  ملک  کا بھی سفر کرلیتے ہیں،الغرض  اُس بیماری سے نجات پانے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں ۔یاد رکھئے!جھوٹ بھی ایک خطرناک بیماری ہے جودنیا  میں ذِلّت ورُسوائی اور آخرت کی بربادی کا سبب بن سکتی ہے،لہٰذا جھوٹ بولنے سے بچئے اور اللہ  پاک کی رِضا پانے کیلئے ہمیشہ سچ بولئے۔آئیے!جھوٹ سے بچنے کیلئے  اس کے چند علاج بھی سُن لیجئے ۔

جھوٹ سےبچنے کے چند طریقے

٭جھوٹ  سے بچنے کے لیے رَبِّ    کریم سے اس طرح  دُعا کیجئے کہ اے   اللہ پاک!ہمیں جھوٹ کی نحوستوں سے بچا اور سچ کی برکتیں پانے کیلئے ہمیشہ سچ بولنےکا عادی بنا۔٭جھوٹ کی مَذَمَّت پرآیاتِ قرآنی،احادیثِ مُبارکہ اور اقوالِ بزرگانِ دِین کا مطالعہ کیجئے،اس طرح جھوٹ سے نفرت پیدا ہوگی۔ ٭اپنے اندر خوفِ خدا پیدا  کیجئے کہ اگر ہمارے دل  میں اللہ    پاک کا خوف ہوگا تو دیگر گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ جھوٹ  سے بچنا بھی آسان ہوجائےگا۔٭اچھی صحبت اپنائیے کہ اس کی بَرَکت سے بھی اچھی عادات اپنانے کا ذہن بنے گا۔٭جھوٹ سے بچنے کیلئے بُزرگانِ دِینرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکے حالاتِ زندگی کا مُطالعہ کیجئےکہ ان نیک ہستیوں نے ہمیشہ اپنی زندگی شریعت وسُنَّت کے مطابق گزاری ہے ۔٭جھوٹ کے انجام پرغور کیجئے کہ دنیا وآخرت میں جھوٹے لوگوں کو کیسے کیسے نقصانات کا سامنا ہوتا ہے ،اِنْ شَآءَ اللہ    اس طرح بھی جھوٹ سے نفرت پیدا ہوگی۔٭مَدَنی انعامات پرعمل اور مَدَنی قافِلوں میں سفرکواپنا معمول بنالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ  اس کی بَرَکت سے بھی جھوٹ، غیبت،چغلی وغیرہ