Book Name:Jhoot Ki Badboo
واجِب ہوگاجب چھینکنےوالا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہےاور(اگر)حَمْد نہ کرےتوجواب نہیں۔(بہارِ شريعت،حصّہ۱۶ ،ص۱۲۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”عبادت کی قبولیت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(۱۲۷) رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ ۪-وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ(۱۲۸) (پ۱،البقرۃ:۱۲۸-۱۲۷)
ترجمۂ کنزالعرفان:اے ہمارے ربّ! ہم سے قبول فرما ،بیشک تو ہی سُننے والا جاننے والا ہے۔اے ہمارے ربّ!اورہم دونوں کو اپنا فرمانبردار رکھ اور ہماری اولاد میں سے ایک ایسی اُمت بنا جو تیری فرمانبردار ہو اور ہمیں ہماری عبادت کے طریقے دکھا دے اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما بیشک تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔ (فیضان دعا ،ص۱۴۵)
٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)