Book Name:Jhoot Ki Badboo

درد میں کس کس انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیں، ہرشعبے سے وابستہ افرادکو وقتاً فوقتاً مَدَنی تربیت و رہنما اُصولوں سے نوازتے رہتے ہیں،جی ہاں!اِسی موضوع یعنی”جھوٹ“کی مثال لے لیجئے، کتب و رسائل اورمَدَنی مذاکروں میں اس موضوع پر مَدَنی تربیت فرمانے کے ساتھ ساتھ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے44صفحات پر مُشتمل بہت ہی معلوماتی رِسالہ اُمّتِ مُسْلِمَہ کوعطافرمایا ہے،یہ ایسا رِسالہ ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیےبھی اِس میں بہت ہی پیارے انداز میں مَدَنی تربیت کی گئی ہے۔جی ہاں!اِس رِسالے کا نام ہے”جھوٹا چور“۔یہ رِسالہ بچوں کی سچی کہانیاںمیں سے چوتھا رِسالہ ہے،اِس رِسالے میں آپ پڑھ سکیں گے:جھوٹے چورکو کیسی سزا ملی؟،ٹیڑھی لاٹھی والا جھوٹا چورکون تھا؟،جھوٹ بولنے والوں کے بچے سُؤرکیسے بن گئے؟،جھوٹا دوزخ کے اندر کس شکل میں جائے گا،جھوٹا خواب سُنانے کا کیا انجام ہے؟،سچ بولنے والےچرواہے(یعنی بکریاں چرانے والے)کوکیسی برکتیں ملیں،سچ بولنے سے جان کیسے بچی؟،بچوں کےجھوٹ کی24مثالیں،بچوں بڑوں سب کے لیےکارآمد(یعنی کام آنے والے)مَدَنی پھول وغیرہ۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹwww.ilyasqadri سے اس رسالے کو نہ صرف پڑھا جاسکتا ہے بلکہ ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

جھوٹے خواب بیان کرنا

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جھوٹ بولنے کی ایک صورت یہ بھی عام ہے کہ بعض لوگ سب کا پیارابننے یا کسی اورمقصد کیلئے جھوٹے خواب گھڑ کر سُناتے ہیں۔یاد رکھئے! یہ بھی ناجائز و گناہ