Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

وَقْت کی قدر کرنے کاطریقہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے وَقْت ضائع کرنے والے کاموں اور وَقْت كی قدر کرنے والوں کے ارشادات سننے کی سعادت حاصل کی ۔جنہیں سُن کر وَقْت کی قدر کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہوگا۔اس جذبے کو مزید پروان چڑھانےکے لئے چندایسے طریقے سُنتے ہیں،جن پرعمل کی بدولت ہمیں وقت کا درست استعمال کرنے پر ثابت قدمی نصیب ہو سکتی ہے،چنانچہ

وقت کو درست استعمال کرنے کے14 طریقے

(1)موبائل فون و انٹر نیٹ کے غیر ضروری استعمال  سے پرہیز کیجئے اورضرورتاًسادہ اور سستا سا موبائل استعمال کیجئے۔(2)حتّی الامکان لکھ کر گفتگو کی عادت ڈالئے ورنہ کم سے کم الفاظ میں گفتگو کرنے کی ترکیب بنائیے۔(3)وَقْت کی قدر کا جذبہ بڑھانے کے لئے خود کو زیادہ سے زیادہ نیکی کے کاموں میں مشغول رکھئے اور پورے دن کا ایک جدول(Schedule)بنالیجئے،جس میں فُضُول  اور وَقْت ضائع کرنے والے کام شَامل نہ ہوں ۔(4)صبح  جلدی اُٹھ کر ہوسکے تو نمازِ تہجدادا کیجئے۔(5) گھر اور باہر والوں کو صدائے مدینہ لگاکرنمازِ فجر کے لئے جگائیے۔(6)بعدنمازِ فجر مَدَنی حلقے میں شامل ہو کر قرآنِ کریم کی3 آیات ترجَمۂ قرآن کنزالایمان کے ساتھ ساتھ تفسیر خزائنُ العرفان،نُورالعرفان یا صراطُ الجنان پڑھ یا سُن کراس کی بَرکتیں لُوٹیے،(7) اِشراق و چاشت کے نوافل بھی ادا کیجئے ۔(8) ناشتے سے فراغت کے بعدجامعۃُ المدینہ وغیرہ میں عِلْم  حاصل کیجئےیا اپنے گھر والوں کے لئے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ رزقِ حلال کمانے میں مصروف رہیے۔(9)اس دوران ظہر اور عصر کی نمازیں باجماعت اَدا کیجئے۔(10)