Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

نمازِ مغرب باجماعت ادا کرنے کے بعددَرْس وبیان میں شرکت کیجئے،اس کے بعد اوّابین  کے نوافل بھی ادا کیجئے اورپھر عشاءکی نماز کے بعد مدرسۃُ المدینہ بالغان میں  دُرُسْت تلفُّظ کے ساتھ قرآنِ  پاک  سیکھئے اور دیگر ضروری مُعاملات کے بعد جلدی سونے کی عادت بنائیے ،بِلاوجہ زیادہ دیر تک جاگنے سے صبح نمازِ فجرکیلئے اُٹھنے  میں سُستی ہوگی ۔(11)اس جَدول کے علاوہ  سارا دن فُضُول  باتوں سے بچنے کیلئے  زبان کی حفاظت کیجئے، (12)فارغ لمحات میں  ذِکْرو دُرود کی کثرت  کیجئے ،(13)فلمیں ڈرامے اورگناہوں بھرے چینلز دیکھنے کے بجائے خود بھی 100فیصداسلامیمَدَنی چینل“ دیکھئے اور گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے،جی ہاں!”مَدَنی چینل“ ہی ایساواحد چینل ہے،جسے آپ گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں، (14)چُھٹی والے دن کھیل کُود میں وقت برباد کرنے کے بجائے اے کاش!اُمّتِ مُسْلِمَہ تک نیکی کی دعوت پہنچانے کی نیّت سے”مدنی دورہ“میں شرکت کی سعادت مل جائے۔اگراس طرح ہم جَدوَل بناکراس پر عمل  کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ ہمارا وَقْت فُضُول کاموں میں برباد ہونے کے بجائے نیکیوں میں بسرہوگا۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے میٹھے میٹھے آقا،مدینے والے مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارَک وَقْت کی تقسیم کس طرح تھی،وَقْت کا دُرست اِستعمال کیسے ہو؟کم وَقْت میں زیادہ سے زِیادہ دِین کی خدمت کیسے کی جا سکتی ہے؟عِبادت و رِیاضت کواپنےجدول (Schedule)میں کیسے شامل کیاجاسکتاہے؟جدول کیاہمیّت وفوائدکیا ہیں؟کیا جدول میں گھر کے کام کاج بھی ہونے چاہئیں؟ بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی مبارَک زندگیوں کا جدول کیسا ہوتا تھا،ذِمَّہ دارانِ دعوتِ اسلامی اپنا جدول کیسے بنائیں؟جدول بنانے میں کیا کیا نیّتیں کی جاسکتی ہیں،یہ ساری معلومات جاننے کے لیے رِسالہ”آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاجدول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہدیۃ طلب