Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

کی توفیق نصیب ہو جائے۔

 حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ   عَنْہُمَاسے رِوایَت ہے،نُورکے پیکر،تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:میری اُمَّت کے بہترین لوگ قرآنِ کریم پڑھنے والےاور رات کو جاگ کر اللہ پاک کی عِبادَت کرنے والے ہیں ۔

(الترغیب والترہیب ، کتا ب النوافل ، التر غیب فی قیام اللیل،۱/۲۹۳،رقم: ۲۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(2)موبائل فون

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح انٹرنیٹ  کاصحیح استعمال        کرنے  سے کثیردِینی اور دُنیوی فوائد حاصل ہوسکتے  ہیں،اِسی طرح موبائل فون  کا ضروری استعمال بھی  ہمارے کاروباری مُعاملات،رشتے داروں سے تعلُّقات،دوستوں سے مُلاقات اور دیگر ضروریات  کیلئےہمارامددگار ہے۔مگر ہم نے اسے وقت ضائع کرنے  کاشاید ایک آلہ سمجھ رکھا ہے،بالخصوص نوجوان لڑکے اورلڑکیاں اس کا غلط اور بے جا استعمال  کرتے ہوئے سارا سارا دن ویڈیو گیمز کھیلتے اورایسے فُضُولsmsبھیجتے ہیں،جن میں عجیب و غریب مذاق و اَشعار،اخلاقیات کو بگاڑنے والے اور بعض اوقات توایسے غیر شرعی کلمات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے حکمِ کفر لازم آتاہوگا۔مزیدیہ کہ ایسےsmsپڑھ کرمَعَاذَاللہخُوشِی کا اِظہار کرکے دُوسروں کوبھی بھیجتےہیں۔یادرہے!اس طرح  سارادن  موبائل فون کا استعمال آنکھیں  کمزور ہونے،تعلیمی نقصان ہونے،غور و فکر کی صلاحیت ختم ہونے ،پیسے اور زندگی کے قیمتی لمحات  ضائع  کرنے کابھی  سبب ہے۔ اگر ہمارے پاس موبائل فون ہے تو ہمیں اپنا  پیسہ اور