Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

قیمتی وقت   بچاتے ہوئے اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے ،موبائل فون پر گانے سننے کے بجائےمکتبۃ المدینہ کے بستے سے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگرانِ شُوریٰ اوردیگر مُبَلِّغِینِ دعوتِ اسلامی  کےسُنَّتوں بھرے بیانات،نعت وتلاوت،فرض عُلُوم کورس،عِلْمِ دِین سے مالامال رنگ برنگے قِیمتی مَدَنی پھولوں کی خوشبوؤں سے مہکتے ہوئے مَدَنی مذاکروںوالے میموری کارڈزھدیۃً طلب کیجئے اور توجہ کے ساتھ سُنئے،جی ہاں!عِلْمِ دین کاشوق رکھنے والوں کے  لیے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی طرف سے مختلف ایپلی کیشنز(Applications)بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں،مثلاً”مولانا محمداِلیاس قادِری“،”الحاج عبیدرضاعطاری“،”حاجی محمد عمران عطاری“،اَوْقاتُ الصَّلٰوۃ(Prayer Time)، ”القرآنُ الکریم“،”رُوحانی علاج“،”مَدَنی انعامات“،”مَدَنی چینل“،دارُالافتاء اَہلسنّت“،”حج وعمرہ“،”ذہنی آزمائش(کوئزایپلی کیشن)،کَلِمَہ اینڈ دُعا“،”تجہیز و تکفین“،”کلامِ اعلیٰ حضرت“اور ”مَدَنی قاعدہ“وغیرہ۔ان ایپلی کیشنز(Applications) کے ذریعے بھی معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئے گا۔اِنْ شَآءَاللہ

(3)کھیل کُود میں وَقت بَربَاد کرنا

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!وَقْت ضائع کرنے والے کاموں میں سےایک کام کھیل کُودکی بُری عادت بھی ہے،مختلف کھیل تماشے ہماری نوجوان نسل کی صلاحیت وقابلیت کو دِیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔آج جسے دیکھئے کھیل  کاشوقین نظر آتا اوراس شوق میں مہارت حاصل کرکے شہرت کے خواب دیکھتا ہے،  کوئی کرکٹ میں تو کوئی فٹبال میں نام کمانا چاہتا ہے، کوئی ہاکی،ٹیبل ٹینس کا مشہور پلیربننے کےسُہانے سپنے دیکھتاہے،کوئی اسنوکر،کیرم بورڈ میں خودکو چیمپئن سمجھتا،توکوئی