Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

۲۴۲۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!لفظ ’’وَقْت‘‘میں یُوں تو تین(3) حُرُوف ہیں،مگر دَر حقیقت یہ بہت قیمتی  چیز ہے،وَقْت کو نہ کوئی خرید سکتا ہے اورنہ ہی اِسے جمع کیاجاسکتا ہے،یہ ایک ایسا مُسَافِر ہے جو مُسَلْسَل اپنا سَفَر جاری رکھے ہوئے ہے،جو کہیں پَڑاؤ نہیں ڈالتا اور تمام لوگوں سے بے پَروَا ہوکراپنی مَنْزِلِ مَقْصُود کی جانِب گامْزن رہتا ہے،قوموں کے عُرُوج و زَوال  میں وَقْت کا کردار بہت اَہَم رہا ہے،جو قومیں وَقْت کی قَدَرکرتی ہیں اوراپنے صبح و شام کو وَقْت کا پابند بنالیتی ہیں تو تَرَقّی خود آگے بڑھ کر اُن کا اِستقبال کرتی ہے ،جبکہ جو قومیں وَقْت کو بیکار سمجھ کر یُوں ہی گَنوادیتی ہیں تو ایسی قومیں غُلامِی کی زِنْدَگی بَسَر کرتی ہیں، وَقْت کی بَربادی اُنہیں ذِلَّت و رُسوائی کے گڑھے میں اس طريقے سے دَھکیل دیتی ہے کہ اُن کا نام  و نِشان بھی باقی نہیں رہتا،وَقْت کے مُعَامَلے میں اگر ہم اپنی زِنْدَگی اوراللہ پاک كے نیک بندوں کی زِنْدَگیوں كا تَقَابُل کریں تو ہمارے اور اُن کے اندازِ زِنْدَگی میں واضح  فَرْق دیکھ کر شایَد ہم اَفسوس و شَرْمِندگی کے سَمُنْدر میں ڈُوب جائیں،یہ حضرات ٹائم پاس(Time pass)کرنے کے عادِی نہ تھے بلکہ اِن کےذہن و دِماغ میں وَقْت کی قَدْر کُوٹ کُوٹ کر بَھری ہُوئی تھی،موت کے وَقْت اِنسان پر جو گُزَرتی ہے،اس کومَرْنے والا ہی  جانتا ہے مگر اللہ والے اس نازُک گھڑی میں بھی وَقْت کی اَہَمِیَّت سے غافِل نہیں ہوتے بلکہ وہ آخری لمحات بھی نیکیوں میں  گزارتے ہیں ۔آئیے! اِس ضِمَن میں ایک اِیمان اَفروز حِکایَت سُنئے اور وَقْت کی قَدْر و قیمت کو سمجھنے کی کوشش کیجئے،چنانچہ

اَبھی وَقْت ہے: