Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

حضرت سَیِّدُنا اَحمد بن محمد بن زِیَاد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ سے منقول ہے :میں نے حضرت سَیِّدُنا ابوبَکْر عطَّار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:جب حضرت سَیِّدُناابُوقاسِم جُنَیْدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کا اِنْتِقَال ہُواتو میں اورمیرے کچھ دوست وہاں مَوْجُود تھے،ہم نے دیکھا کہ اِنْتِقَال سے کچھ دیر قَبْل کمزوری کی وجہ سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ بیٹھ کرنَماز پڑھ رہے تھے۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کے دونوں پاؤں  سُوجے ہوئےتھے۔ جب رُکُوع وسُجُود کرتے تو ایک پاؤں موڑلیتے جس کی وجہ سے بہت تکلیف اورپریشانی ہوتی۔دوستوں نے یہ حالت دیکھی تو کہا:اے ابُوقاسِم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ !یہ کیا ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کے پاؤں سُوجے  ہوئے کیوں ہیں؟فرمایا:اَللہُ اَکْبَر یہ تو نعمت ہے۔حضرت سَیِّدُنا ابُو محّمدحَرِیرِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ نے کہا:اے ابُو قاسِم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ!اگر آپ لیٹ جائیں تو کِیا حَرَج ہے؟فرمایا:ابھی وَقْت ہے جس میں کُچھ نیکیاں کر لی جائیں،اِس کے بعد کہاں موقع ملے گا۔پھر اللہُ اَکْبَر کہا اور آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کا وصال ہوگیا۔یہ بھی منقول ہے کہ جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ سے کہا گیا:حُضُور !اپنی جان پر کچھ نَرْمِی کیجئے،تو فرمایا: اب میرا نامَۂ اَعمال بند کیا جارہا ہے،اِس وَقْت نیک اَعمال کا مجھ سے زِیادہ کون حاجت مَنْد ہوگا۔

 (عیون الحکایات،الحکایۃ السابعۃو الستون بعد المائتین،ص۲۵۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!عقلمند شخص نہ تو خُود اپنا وَقْت ضائِع کرتا ہے اور نہ ہی دُوسروں کا وَقْت بَرْباد کرتا ہے بلکہ وہ تو اپنے وَقْت کی قَدْر کرتا،اپنے کام سے کام رکھتا،وَقْت کو اچّھے اچّھے کاموں میں  صَرف کرتا اور دُوسروں کو اِس کی ترغیب دِلاتا ہے،ٹائم پاس کرنے کی سوچ رکھنے والوں کی اِصلاح کرتا اورفُضُول بات نکل جانے کی صورت میں فکرِ مدینہ کرتے ہوئے اپنا اِحْتِسَاب بھی كرتا ہے۔ہمارے بُزُرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا اس بارے میں زبردست