Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے شیخِ طریقت،اَمیرِ اَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہبہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے،٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاد دِلاتا ہے٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔آئیے! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہارسُنیے ،چنانچہ

روزانہ فکرِ مد ینہ کرنے کا اِنعام

ایک اسلامی بھائی ایک بار مَدَنی قافِلے میں سفر پر تھے۔ اِسی دَوران اُن پر بابِِ کرم کُھل گیا۔ہُوا یُوں کہ رات کو جب سوئے تو قسمت اَنگڑائی لے کر جاگ اُٹھی، کیا دیکھتے  ہیں کہ جنابِ رِسالت مَآب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خواب میں تشریف لے آئے۔ابھی جلووں میں ہی گُم تھے کہ لَب ہائے مُبارَکہ کو جُنبِش ہوئی،رَحمت کے پُھول جَھڑنے لگے اور اَلْفاظ کچھ یُوں تَرْتِیْب پائے:”جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہیں میں اُنہیں اپنے ساتھ جَنَّت میں لے جاؤں گا ۔“

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وقت ضائع کرنے والےچند اُمور

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ اپنی زندگی کے قیمتی لمحات فُضُول کاموںمیں بربادکرنے کےبجائے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکردُنیا وآخِرت میں کامیاب ہونے والے کام کریں ۔ مگر افسوس!کثیر لوگ اپنا وقت ضائع کر کے اُس پر شرمندہ