Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

کلمات کے بارے میں سوال جواب،غِیْبَت کی تباہ کاریاں،نیکی کی دعوت،وسائلِ بخشش،بارہ(12)رَسائل کا مَجموعہ”نَماز کے اَحکام،فَیْضَانِ سُنّت جلد اول اور دوم،پردے کے بارے میں سُوال جواب“ اور فِقْہی  مسائل،قَبْر وآخِرت ،طِبّ اور دیگر کئی موضوعات پر سینکڑوں مَدَنی مذاکرے اور ہزارہا صَفْحات پر مُشْتَمِل تحریری مَواد بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کے دل  ودماغ میں وَقْت کی اَہَمِیَّت کا اِحساس بیدار کرنے اور اُن کے سینوں میں بُزرگوں کی  مَدَنی سوچ مُنْـتَـقِل کرنے کے لئے قرآنی آیات، اَحادیثِ مُبَارَکہ،اَقْوالِ بُزرگانِ دِین اور نصیحت سے بھرپور  مَدَنی پھولوں سے آراستہ ”اَنمول ہیرے“ نامی ایک رِسالہ بھی  تحریر فرمایا ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجلس تراجم  کی طرف سے اِس رِسالے کا مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی ہوچکا ہے،ان میں عَرَبی،انگلش ،ہندی،گجراتی اور سندھی  وغیرہ شَامل ہیں ۔یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خود بھی مُطَالَعَہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی تُحْفَۃً پیش کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس رِسالے کو پڑھا بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

اللہ پاک کی رحمت سےامیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے وقت کی قدر کی اورپھر عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کووہ عظیم مقبولیت مِلی کہ دُنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی نیک نامی کے ڈَنکے بجنے لگے،اس تحریک کے دینی کاموں کا اِعتراف اورحوصلہ افزائی نہ صرف عوام نے کی بلکہ عُلمائے کرام بھی اس کے دینی کاموں کی تعریفیں فرماتے اور اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں۔اے کاش!امیر اہلسنت کے صدقے ہمیں بھی دین کی خدمت کا جذبہ نصیب ہوجائے اور ہم بھی ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں حصّہ لے کر دین متین کی خدمت میں کامیاب ہوجائیں۔