Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

ہونے اور پچھتانے کے بجائے فخر محسوس کرتے ہیں۔وہ کون کون سے فُضُول کام ہیں جن میں مُبْتَلا  ہو کر ہم اپنے قیمتی لمحات کو ضائع کررہے ہیں  اور پھر ہمیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آئیے! ان میں سے4 اُمور کے بارے میں  سنتے ہیں:

(1)انٹرنیٹ (Internet)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!وَقْت ضائع کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ انٹر نیٹ بھی ہے۔یاد رکھئے!انٹرنیٹ کا دُرُست استعمال سے جہاں بے شُمار فائدے حاصل ہوتے ہیں،وہیں اس کے غلط اورغیر ضروری استعمال کی وجہ سے کئی نُقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، ان میں سے ایک بہت بڑا نُقصان وَقْت کابربادہونابھی ہے۔بعض لوگ انٹرنیٹ،فیس بُک(Facebook)اورواٹس ایپ(Whatsapp)کے ایسے عادی ہوچکے ہیں کہ ایک لمحے کیلئے بھی موبائل فون نہیں چھوڑتے،وقفے وقفے سے اپنے سونے جاگنے،گھومنے پھرنے، شاپنگ کرنے،کھانے پینے اور دیگر کئی مُعاملات اپنے دوستوں سے شیئر(Share) کرتے ہیں، بے شرمی  وبےحیائی کی حدوں کو توڑتے ہوئے بے پردہ لڑکیاں بھی  کسی سے پیچھے رہنے کو تیار نہیں،وہ بھی  اپنی بے ہُودہ تصاویر(Pictures)عام کرنے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ ہماری نوجوان نسل (New Genretion) انٹرنیٹ کے غلط استعمال میں اس قدر مشغول ہوچکی ہے  کہ وہ اپنے گھنٹوں اس میں ضائع کردیتی ہے ۔ اگر کسی دن استعمال نہ کرسکیں  تو عجیب سی بے چینی محسوس کی جاتی ہے   اور ٹائم پاس نہیں ہوتا۔ذرا سوچئے! کسی دن قرآنِ پاک کی تلاوت  نہ کرسکنے پراس قدر بے چینی اور اُداسِی ہُوئی؟ اِشراق وچاشت یا تہجد کے نوافل ادانہ کرسکنےپراس قدر بے چینی ہوئی؟اے کاش!ہمیں تِلاوتِ قرآن کاذوق وشوق نصیب ہوجائے،اے کاش!ہمیں کثرتِ عبادت