Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

پتنگ بازی، کبوتر بازی،جُوا،شطرنج اورنہ جانے کیسے کیسے عجیب وغریب کھیلوں کا شوقین نظر آتا ہے۔کرکٹ کے بعض شائقین ایسے بھی ہوتے ہیں جوسارا دن کرکٹ کھیلتے،خوب شور وغُل مچاتے اورمسلمانوں  کے آرام میں  خلل  کا باعث بنتے ہیں۔اللہ پاک ہمیں ایسے کھیلوں سے دُور رکھے جواُس کی اور اُس کے پیارے محبوبصَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی یا وقت کی بربادی کا سبب بنتے ہوں،اللہ پاک ہمیں فرض و نفل عبادات کا ذوق و شوق عطا فرمائے۔آمین

(4)آوارہ گردی اور بُری صحبت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جو لوگ  وقت کی قدر جانتے  ہیں،وہ اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپناہر  کام وقت پرکرنے کے عادی ہوتے ہیں،ایسوں کو مُعاشرے میں عزّت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اور جوسُستی وکاہلی  کے سبب اپناہر کام تاخیر سےکرتے ہیں،وہ کوئی جدا مقام بھی نہیں بناتے اور اپنا وقت الگ برباد کرتے ہیں۔بعضوں کے عمل سے توایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا ان کی زندگی کا کوئی مقصدہی  نہیں،دوستوں کے ساتھ گلیوں بازاروں میں  آوارہ گردی کرنا ،آئے دن  اپنا وقت اور پیسہ لگا کر تفریحی مقامات پر جانا اور گناہ کرنا، گلی  کے کونوں اورچائے کے ہوٹلوں پرکئی کئی گھنٹے فضول گپیں ہانکنا،سارا سارا دن فلمیں ڈرامے اور میچ دیکھنا ،کانوں میں ہینڈ فری لگائے گانے سننے  وغیرہ کاموں سے تو ایسا لگتاہے کہ جیسےیہ اپنی زندگی کے مقصد کو ہی بُھلابیٹھے ہیں۔یادرکھئے!ہمیں یہ زندگی اس لیے نہیں دی گئی کہ ہم اس کو دنیا کی رنگینیوں اور موج مستیوں میں گزاریں بلکہ ہمیں اللہ پاک کی عبادت،اس کے احکامات پر عمل کرنے اور اس کی نافرمانی والے کاموں سے بچنے   کیلئے دنیا میں بھیجا گیا ہے۔یہ موقع بھی سانسیں باقی رہنے تک ہمیں ملا ہوا ہے۔اللہ کریم ہمیں اپنی زندگی کے اس حقیقی