Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

سے خالی ہو۔

(3) کروڑوں شافعیوں کے عظیم پیشوا حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں ایک مُدّت تکاللہ والوں کی صحبت سے فیضیاب ہوتا رہا، ان کی صحبت سے مجھے دو(2) اَہَم باتیں سیکھنے کو ملیں:(1) وقت تلوار کی طرح ہے، تم اس کو (نیک اعمال کے ذریعے) کاٹو ورنہ (فضولیات میں مشغول کرکے) یہ تم کو کاٹ دےگا،(2)اپنے نفس کی حفاظت کرو ،اگر تم نے اس کو اچھے کام میں مشغول نہ رکھا تو یہ تم کو کسی بُرے کام میں مشغول کر دےگا۔

(4) مشہور مُفَسِّرِِ قرآن امام فخرُالدین رازیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ فرماتے ہیں:خدا کی قسم! کھانا کھاتے وَقت تحریری کام یا مُطالَعہ چھوٹ جانے کا مجھے بَہُت افسوس ہوتا ہے کیونکہ وَقت نہایت ہی قیمتی دولت ہے۔ (انمول ہیرے،۱۶ تا ۱۸ملخصاً)

     (5)حضرت سَیِّدُنا اِمام ابُو زَکَرِیَّا یَحْیٰ بن شَرَف  نَوَوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کبھی بھی اپنا وَقْت ضائِع نہ کرتے تھے،نہ دن میں نہ رات میں حَتّٰی کہ راستے میں آتے جاتے ہوئے بھی کسی کتاب کا مُطَالَعَہ یا تکرار جاری رکھتے۔اِس طرح آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ نے کئی سال عِلْم کی طلب میں گزارے ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ نے اَوْقات کی تقسیم بندی کی ہوئی تھی۔ تمام وَقْت نیکی کے کاموں میں ہی خرچ ہوتا،کتابیں لکھنے، تَدریس  کرنے،نَوافِل پڑھنے، تِلاوتِ قرآن کرنے،آخِرت کے معاملات میں غَور وفِکْر کرنے، نیکی کی دعوت دینے اور بُرائیوں سے مَنْع کرنے  کے لئے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ کے اَوْقات مُقَرَّر تھے ۔(فیضان ریاض الصالحین،ص۱۴ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد