Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

گئی ہے۔آئیے!بطورِ ترغیب وَقْت کی اَہَمِیَّت پر 3 فَرامِیْنِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں:

 .1ارشاد فرمایا:دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بَہُت سے لوگ دھوکے میں ہیں:(1)صِحّت اور(2)فُرصت۔(بخاری،کتاب الرقاق،باب ماجاء فی الرقاق …الخ۴/۲۲۲،حدیث:۶۴۱۲)

 .2ارشاد فرمایا:پانچ(5)چیزوں کو پانچ(5)چیزوں سے پہلے غَنِیْمت جانو:(1)جَوانی کو بُڑھاپے سے پہلے،(2)صِحَّت کو بیماری سے پہلے،(3)مَالْدَاری کومحتاجی سے پہلے،(4)فُرْصَت کومَشْغُوْلِیَّت سے پہلے اور(5) زندگی کو مَوْت سے پہلے۔(مستدرک،کتاب الرقاق، ۵/۴۳۵، حدیث: ۷۹۱۶)

 .3ارشاد فرمایا:روزانہ صُبْح جب سُورج طُلُوع ہوتا ہے تو اُس وَقْت’’دِن‘‘یہ اِعلان کرتا ہے:اگر آج کوئی اچّھا کام کرنا ہے تو کرلو،آج کے بعد میں کبھی پَلَٹ کر نہیں آؤں گا۔(شُعَبُ الایمان، باب فی الصیام، ماجاء فی لیلۃ النصف من الشعبان، ۳ / ۳۸۶، حدیث:۳۸۴۰ ملخصاً)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بَیان  کردَہ اَحادیثِ مُبَارَکہ سُن کرخُصُوصَاً اُن لوگوں کو خَوابِِ غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئے جوگھنٹوں گھنٹوں ہوٹلوں،فُضُول بیٹھکوں،پارکوں،مَخْلُوط تَفْریح گاہوں(یعنی ایسی تفریح گاہیں جہاں غیر مرد اور غیرعورتیں جمع ہوتے ہوں،خوب بے پردگی کے ذریعے گناہوں کا بازارگرم ہوتا ہے)،اَخبارات کا مُطَالَعَہ کرنے،باربارآئینہ دیکھنے،فلمیں ڈرامے یا موسیقی سے بھرپور پروگرام دیکھنے سننے، مُلْکی وسِیاسِی حالات اورمیچوں پر تَبْصرے کرنے،کِرکِٹ یا فُٹبال کھیلنے،دیکھنے یا اِن کی تفصیلات سُننے،موبائل یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے،نائٹ پیکجز کے ذریعے نامَحرموں سے فون پر باتیں کرنے اور سوشَل مِیڈیا(Social Media) کافضول یا گناہ بھرا اِسْتِعمال کرنے میں وَقْت کی نعمت کو بَرباد کرتے اور گویا دُنیا و آخِرت میں حَسْرَت و شَرمندگی کا سامان کرتے ہیں،حالانکہ اگر یہی وَقْت