Book Name:Waqt Ki Qadr o Qeemat Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor Ki Nishandahi

اِسْرَائِیْل میں سے ایک شخص نے مال جَمع کیا ۔جب اُس کی مَوت کا وَقْت قریب آیا توبیٹوں سے کہنے لگا: مجھے میرے مُخْتَلِف اَموال دِکھاؤ،اُس کے پاس بہت سے گھوڑے،اُونٹ اور غُلام لائے گئے ۔جب اُس نے اُن کی طرف دیکھا توافسوس کرتے ہوئے رونے لگا۔مَلَکُ الْمَوْت(حضرت سَیِّدُناعزرائیل)عَلَیْہِ السَّلَام نے اُسے روتے ہوئے دیکھا تو کہا: کیوں رورہے ہو؟اُس ذات کی قسم! جس نے تجھے یہ سب کچھ دیا ہے !جب تک میں تیری رُوْح اوربَدَن کوایک دوسرے سے جُدا نہ کردُوں،یہاں سے نہیں جاؤں گا۔اُس نے کہا:مجھے کچھ مُہْلَت دیجئے تاکہ میں اِس مال کو تقسیم کردُو ں۔فِرِشتے نے کہا: اب تجھے مُہْلَت نہیں ملے گی،تُونے یہ کام اپنی مَوْت کے آنے سے پہلے کیوں نہ کیا،چنانچہ(پھر)مَلَکُ الْمَوْت (حضرت سَیِّدُناعزرائیل) عَلَیْہِ السَّلَام نے اُس کی رُوح نکال لی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بَیان کردہ حِکایَت میں بِالْخُصُوص اُن غافِلوں کے لئے عِبرت کے  مَدَنی پُھول مَوْجُود ہیں جن کے پاس مال کی کمی نہیں مگر اِس کے بَاوُجُود وہ اِس میں مزید اِضافے کے لئے سَر دَھڑ کی بازی لگادیتے ہیں۔لاکھوں،کروڑوں بلکہ اَربوں روپے جمع کرنے اور کئی جائیدادیں حاصل کرلینے کے بعد بھی ان کا دل نہیں بھرتا،مال جمع کرنے کی لالچ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔یاد رکھئے! مال جمع کرنا مُطْلَقاً بُرا نہیں،مال وہی بُرا ہے کہ جس کے حُقوقِ وَاجِبَہ مثلاً زکوٰۃ،فطرہ وغیرہ ادا نہ کئے جائیں،مال وہی بُرا ہے جو ہمیں شَرعی اَحکام پر عمل کرنے،مَوت،قَبْر و حَشْر کے مُعَامَلَات،اچّھے اَعمال و اچّھی صُحْبَت سے غافِل کردے ۔لہٰذا وَقْت کی اَہَمِیَّت کو سمجھنے کی کوشش کیجئے اور جتنی ضرورت ہو اتنا ہی رِزْقِ حلال جمع  کیجئے کیونکہ زندگی بار بار نہیں ملتی، اُن اَحادیث و رِوایات کو  بھی ذِہْن نشین رکھئے جن میں وَقْت کی اَہَمِیَّت کے بارے میں رَہنمائی کی