Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

اللہ پاک کی دیگر مخلو ق(جیسے اپنے اہل و عیال اور دیگر لوگوں )کو کھلا یا اور پہنا یا تو اس کا یہ عمل اس کے لئے بَرَکت و پاکیزگی ہے۔( ابن حبان،کتاب الرضاع، باب النفقۃ، ذکر کتبۃ اللہ…الخ،الجزء۶، ۴/۲۱۸، حدیث: ۴۲۲۲)

 .3نُور والے آقا،اپنے نورسے دنیا کو جگمگانے والے مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ایک روزصحا بَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ تشریف فرماتھے۔اتنے میں ایک نوجوان قریب سے گُزرا۔صحابَۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے ایک طاقتور اور مضبوط جسم والےنوجوان کو دیکھا تو  کہا: کاش!اس کی جوانی اور طاقتاللہ پاک کی راہ میں خرچ ہوتی۔اِس پرالله پاک کى رحمت بن کر دنىا مىں تشرىف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اگر یہ شخص اپنے چھوٹے بچوں کے لئے رزق کی تلاش میں نکلاہے تو یہاللہ پاک ہی  کی راہ میں ہے اور اگر یہ شخص اپنے بوڑھے والدین کے لئے رزق کی تلاش میں نکلا ہے تو بھی یہ اللہ پاک کی راہ میں ہے اور اگر یہ خود کو (لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے یا حرام کھانےسے)بچانے کے لئے رزق کی تلاش میں نکلا ہے تو بھی یہاللہ پاککی راہ میں ہے البتہ اگر یہ دکھاوے اورفخرکے لئے نکلا ہے تو یہ شیطان کی راہ میں ہے۔(معجم الاوسط،۵ /۱۳۶، حديث: ۶۸۳)

 .4حضرت سیِّدُناسعدرَضِیَ اللہُ  عَنْہُنے محترم نبی،اچھے نبی،سچے نبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عرض کی: آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُعافرمائیےکہ اللہ پاک میری دُعا قبول فرمایا کرے۔تو نعمتیں تقسیم فرمانے والے،رحمت بن کر تشریف لانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ان سے ارشاد فرمایا:یَاسَعْد!اَطِبْ مَطْعَمَکَ تَکُنْ مُسْتَجَابَ الدَّعْوَۃِ یعنی اپنے کھانےکو پاکیزہ بناؤتمہاری دُعائیں