Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Hona Chahiya

Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Hona Chahiya

ضروری ہے کہ اعمال کو ٹھیک کیا جائے۔، اللہ پاک کے احکام کو جانا جائے اور اس کے مطابق عمل کیا جائے۔ اپنے اصل مقصد عبادتِ الٰہی کو پیشِ نظر رکھ کر حکمِ اِلٰہی کے مطابق عبادتِ اِلٰہی بجا لائیں گے اور ربّ کریم کا فضل شاملِ حال رہا  تو آخرت کو بہتر بنانا بہت آسان ہو جائے گا۔  

دنیا کا امتحان اور آخرت کا امتحان

       مدارس، جامعات اور اسکولز، کالجز کے جب امتحان ہوتے ہیں تو دیکھا جاتا ہے کہ طلبہ اس کی کیسی تیاری کر رہے ہوتے ہیں، محنتی طلبہ کوسِوائے پیپر کے اور کسی چیز کا ہوش نہیں رہتا، نہ کھانا یاد رہتا ہے نہ پینے کا ہوش رہتا ہے، صرف ایک ہی دُھن ہوتی ہے کہ امتحان کی تیاری کرنی ہے اور ہر وہ سوال جس کا اندازہ ہو کہ وہ پیپر میں آسکتا ہے،اس کی بطورِ خاص تیاری کی جاتی ہے،ایسے وقت میں والدین کا بھی طلبہ کو بھرپور ساتھ حاصل ہوتا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ بیٹا کامیاب ہوگا تو کماؤ پوت بنے گا۔اولاددُنیوی امتحان میں کامیاب ہوگی تو زندگی بہتر ہوگی، ذرا سوچئے!جب دنیا کی خاطر ہم اور  ہماری اولاد اِتنے مگن ہو جاتے ہیں، تو آخرت کے امتحان کی تیاری کے لیے تو دُنیا کے امتحان سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تھوڑی دیرکے لیے ہم غورسے اپناجائزہ لیتے ہیں کہ کیا کبھی آخرت کے امتحان کی تیاری کی بھی کبھی فکر ہوئی ہے؟ کیا کبھی آخرت کے اِمتحان کی کامیابی کےلیے بھی ہم بے چین ہوئے ہیں۔اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکے اشعار کس قدرآخرت کی طرف  مائل کرنے والے ہیں ،سنئے!

راہ پُر خار ہے کیا ہونا ہے                                            پاؤں افگار ہے کیا ہونا ہے