Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Hona Chahiya

کی برکتیں،٭مدنی انعامات کے متعلق فرامینِ امیر اہلسنّت٭مدنی انعامات کے بارے میں مرکزی مجلس شورٰی کے مدنی مشوروں کے مدنی پھول٭مدنی انعامات سے مُتَعَلِّق شرعی و تنظیمی احتیاطوں پر مشتمل سوالات جوابات وغیرہ ۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی اِنعامات،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاددِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔

مدنی انعامات کی برکتیں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مدنی انعامات کی وجہ سے کثیر اسلامی بھائیوں کو برکتیں حاصل ہوئی ہیں اورہورہی ہیں۔چنانچہ

صوبہ پنجاب کے شہر سردار آباد (فیصل آباد) کے اطراف میں رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا ڈیرھ سال میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ انہوں نے فکر ِمدینہ(اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کودعوتِ اسلامی کی اِصطلاح میں فکرِ مدینہ کہا جاتاہے) نہ کی ہو ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی انعامات  پر عمل کی برکت سے انہیں سورۂ ملک زبانی یاد ہو گئی ہے،اسی طرح زم زم نگر(حیدرآباد باب الاسلام،سندھ)کے ایک اسلامی بھائی کو ماہِ رجب المرجب 1426 ھ کی ایک رات میں خواب میں مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کی عظیم سعادت