Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Hona Chahiya

کیلئے وَقْف کر دی۔ ٭حضرت سَیِّدُنا امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اِحْیائے دِین کےلیے ایسے ایسے کارنامے  سر اَنْجام دئیے کہ اپنے وَقْت کے مُجَدِّد بن کر نمایاں ہوئے۔٭حضرت سَیِّدُناامام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ابتدا میں بڑی شان و شوکت سے زندگی بسر فرماتے تھے مگر بعد میں زاہدانہ انداز کو اختیار فرمایا ۔حضرت سَیِّدُناابُومنصورسعیدبن محمد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان فرماتے ہیں :’’جب پہلی بارحضرت سیِّدُنا امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ عالمانہ شان وشوکت کے ساتھ بغداد میں داخل ہوئے تو ہم نے ان کے لِباس وسواری کی قیمت لگائی تو وہپانچ سو(500) دِینار(یعنی 500 سونے کے سِکّے) بنی، پھر جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے زُہد وتَقْویٰ اِخْتیار کیا اور بغداد چھوڑدیا، مختلف مَقامات کا سفرکرتے رہے اوردوبارہ جب بغداد میں داخل ہوئے تو ہم نے ان کے لباس کی قیمت لگائی تووہ پندرہ (15)قیراط (یعنی چند معمولی سِکّے)بنی۔‘‘(المنتظم فی تاریخ الملوک والامم، ۹/۱۲۶، الجزء: ۱۷)

امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور احیاءُ العلوم

٭”امام غزالی کی کتاب احیاء العلوم“اَخلاقیات کے مَوضُوع پر بے مثال تحریر ہے۔  ٭”احیاء العلوم“پڑھ کر آخرت کی تیاری کا ذہن بنتا ہے،٭”احیاء العلوم“آخرت کی تیاری پر اُبھارنے والی کتاب ہے،  ٭”احیاءُ العلوم“ نفس کے چُنگل سے چھٹکارا دِلانے والی عظیمُ الشّان کتاب ہے، ٭”احیاء العلوم“بار بار پڑھنے والی کتاب ہے۔ ٭”احیاء العلوم“میں ظاہری عُلُوم کے ساتھ ساتھ باطِنی عُلُوم کابھی بیان کیا گیا ہے۔ ٭”اِحیاءُ العلوم“دُنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی بہتر بنانے کا ذریعہ ہے۔ ٭”احیاء العلوم“شیطان کی شرارتوں کو پہچاننے کا مؤثر ذریعہ ہے، ٭”احیاء العلوم“ کا مُطالَعہ اور اس میں بیان ہونےو الی باتوں پرعمل دلوں کی صفائی  کا باعث بنتا ہے۔ ٭”احیاء العلوم“انسان کو ’’ کامل انسان ‘‘ بنانے والی کتاب ہے۔امىرِاہلسنَّت،بانىِ دعوتِ اسلامى حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمد الىاس