Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Hona Chahiya

  کے مطالعے والے مدنی انعام پر بھی عمل کی سعادت حاصل کریں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ

کرلو نیّت خوب کوشش کرکے ہم اپنا عمل

مدنی انعامات پر ہر دم بڑھاتے جائیں گے

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۴۱۹)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں  سے ایک  مَدَنی کام ’’مدنی انعامات‘‘

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ذیلی حلقوں کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام مَدَنی اِنْعَامات“کے مُطابِق روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے ہر  مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو مَدَنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے۔

       یادرہے!مدنی انعامات پر خودعمل کرتے ہوئے دیگرعاشقانِ رسول میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کرنااورپھرمہینا ختم ہونے پران سے وصول کرنابھی ہماری ذمہ داری ہے۔12مدنی کاموں میں سے اس مدنی کام ’’مدنی انعامات ‘‘کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’مدنی انعامات ‘‘ کا مطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اور با لخصوص ذمہ داران اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔اس رسالے کے مطالعے  کی برکت سے آپ جان سکیں گے ،٭مدنی انعامات کیا ہیں؟٭فکرِ مدینہ کیسے کی جائے؟٭مدنی انعامات کے مقاصد٭مدنی انعامات کی درجہ بندی،٭چند مدنی انعامات کے طبّی و سائنسی فوائد،٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ٭مدنی انعامات