Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

دعوت دے اور برائی سے منع کرے تو اس کی دعوت قبول کر۔ ٭تُو اپنے پیچھے والوں کے رزق کی فکر میں غمگین مت ہو کیونکہ تُو ان کے رزق کامکلف نہیں بنایا گیا۔ ٭تُو اپنے آپ کو اس عظیم دن کے لئے تیار رکھ جب تیرا سامنا اللہ پاک سے ہوگا، تُو اس کی بارگاہ میں حاضر ہوگا پھر تجھ سے سوال وجواب ہوں گے،  اس سخت دن کی تیاری میں ہر وقت خود کو مشغول رکھ۔ ٭نیک اعمال کی کثرت کر اور اپنے آخرت کے خزانے کو اعمالِ صالحہ کی دولت سے جلد از جلد بھرنے کی کوشش کر۔ ٭فضول مصروفیات کو ترک کردے اور موت سے پہلے موت کی تیاری کرلے ورنہ بعد میں بہت پچھتا وا ہوگا۔٭جس وقت تیری روح نکل رہی ہوگی اور گلے تک پہنچ جائے گی تو تیری تمام محبوب اَشیا جن کی تُو خواہش کیا کرتاتھا سب کی سب دنیا ہی میں رہ جائیں گی اور ا س وقت تیری حسرت اِنتہا کو پہنچ چکی ہو گی لہٰذا اس وقت سے پہلے آخرت کی تیاری کرلے۔ (عیون الحکایات،ص۱۵۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اچھے  اعمال کی جزا  جنت ہے

پیاری  پیاری ا سلامی بہنو! واقعی خوش نصیب ہے وہ اسلامی بہن جو اس فانی دنیا میں نیک اعمال کی صورت میں ہمیشہ رہنے والی آخرت کی تیاری کر جائے، اگر اللہ پاک کی رحمت شاملِ حال رہے  تو نیک اعمال کی برکت سے قبر بھی بہتر ہوگی، آخرت میں بھی بیڑا پار ہوگا اور اِنْ شَآءَ اللہ مکی مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیچھے پیچھے جنت میں داخل ہوجائیں  گی۔ 

قُرآن کریم میں مختلف مَقامات پر بیان ہُوا ہے کہ جو اچّھے اَعمال کرے گا اُسے جنّت مِلے گی۔چُنانچِہ اللہ  پاک پارہ 30 سورۃُ الْبَیِّنَہ کی آیت نمبر 7 اور8 میں ارشاد فرماتا ہے: