Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دوسروں کے ساتھ اچھابرتاؤ کیجئے

پیاری  پیاری ا سلامی بہنو! ہمیں چاہئے کہ٭ کسی کو تکلیف نہ دیں ،٭ کسی کی چیز نہ چُرائیں ،٭کسی کی چیز پر قبضہ نہ کریں،٭ کسی کو دھوکہ نہ دیں ،٭کسی پر جھوٹا اِلزام نہ لگائیں ،٭ کسی کا قرض نہ دبائیں، ٭ کسی کی گھریلو زندگی میں زہر نہ گھولیں ،٭کسی کے بارے میں بدگمانیاں نہ پھیلائیں،٭ کسی کا دل نہ دکھائیں ،٭کسی کی پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں ،٭کسی کا مذاق اڑا کر اس کی عزت کا جنازہ نہ نکالیں ،٭سازشیں کرکے کسی کی ترقی  میں روڑے نہ اَٹکائیں٭ اور کسی کی برائیاں پھیلا کر اسے بدنام نہ کریں کیونکہ آج ہم کسی کے ساتھ جیسا کریں گی  کل کو وہی ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔اس کے برعکس اگر ہم ہر ایک کی عزت کا تحفظ کریں گی  ، ہر امانت کا تحفظ کریں گی  اور وقت پر واپس لوٹائیں  گی ، ہراسلامی بہن  سے سچ بولیں گی  ، ہر  اسلامی بہن کا احترام  (Respect) کریں گی ، ہر ایک کے بارے میں حُسنِ ظن رکھیں گی ، ہر ایک کی خیرخواہی کریں گی  تو کچھ بعید نہیں کہ ہم سے بھی ہر ایک یہی برتاؤ کرنے لگے۔ یاد رکھئے! جس طرح برا عمل بندے پر برائی کے دروازے کھول دیتا  ہے اسی طرح اچھا عمل  اچھائی کی کئی صورتیں بنا دیتا  ہے اور آخرِ کار اچھے عمل کی جزاضرور ملتی ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

روزانہ اچھے اعمال کرنے کا نسخہ !

اے فانی دنیا میں رہنے والی اسلامی بہنو! زندگی کا کچھ بھروسانہیں ،ان سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں کے ذریعے اپنی آخرت بہتر بنالیجئے ،سانسوں کی یہ مالا نہ جانے کب اچانک