Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

ٹُوٹ کر بکھر جائے اورخدانخواستہ ہمیں گُناہوں سے توبہ کا وَقْت بھی نہ مل سکے اورہماری آخرت برباد ہوجائے۔ لہٰذا ہمیں بھی اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ اچھے اعمال کرنے کاہدف (Target)  بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت بن  سکے ۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ    اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  مدنی انعامات پرعمل اورروزانہ  فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پر کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہمدنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مدنی نسخہ ہےکہ  جس کے ذریعے صبح ِصادق سے لےکر رات سونے تک اچھے اعمال کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں۔

شيطان کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا  کہ ہم مدنی انعامات پر عمل کرکے دن بھر میں اتنی زیادہ نیکیاں  کرنے میں کامیاب ہوں،وہ اس نیک کام سے روکنے کے لیے لاکھوں جتن کرے گا ،طرح طرح کے وسوسوں جیسے ”میں تو بہت مصروف ہوں“ ”اتنا وقت کہاں“ ”کل سے کروں گی “ میں مبتلا کر کے بہکانے کی کوشش کرے گا۔ اگرآپ ان وسوسوں پر توجہ دیئے بغیر مدنی انعامات پر غور فرمائیں تو شاید حیران  رہ جائیں  گی کہ جن مدنی انعامات پر عمل کرنا مُشکل   (Difficult)لگ رہا تھا ان پر عمل کرنا تو بہت  ہی آسان ہے،

      پیاری  پیاری ا سلامی بہنو!  فی زمانہ ہمارے لئے مدنی انعامات پر عمل کس قدر ضروری ہے ،اس کا اندازہ آپ کو اسی وقت ہو سکے گا جب آپ مدنی انعامات کے رسالے کا بغور مُطالعہ فرمائیں گی۔ان مدنی انعامات میں فرائض و واجبات اور سُنَن و مُستحباّت پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کہیں اخلاقیات کے حُصول کے مدنی پھول بھی  خوشبو پھیلا رہے ہیں تو کہیں گُناہوں سے بچنے اور آسانی سے نیکیاں کرنے کے طریقے اپنی برکتیں لُٹا رہے ہیں ۔لہٰذا اگرہم بھی گناہوں کی بیماریوں  سے چھٹکارہ