Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

پاکرنیکیوں  بھری زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو آج ہی سے مدنی انعامات پرعمل شروع کردیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گی۔ آئیے!ہم سب مل کر نیّت کرتی ہیں کہ ہم بھی فیضانِ مدنی انعامات سے حصّہ پانے کے لیے ہر ماہ مدنی انعامات کا رِسالہ حاصل کریں گی ،اِنْ شَآءَ اللہ ایک وقت مقرر کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کی سعادت حاصل کریں گی،اِنْ شَآءَ اللہ،پابندی کے ساتھ ہرماہ ذمہ دار اسلامی بہن کومدنی انعامات کا رِسالہ جمع بھی کروائیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شہزادۂ اعلیٰ حضرت کی سیرت  کی چند جھلکیاں

پیاری  پیاری ا سلامی بہنو!جُمادیٰ الاُولیٰ کا مبارک مہینا اپنی برکتیں لٹا رہا ہے،اس ماہ کی 17 تاریخ کو آفتاب ِ شریعت و طریقت،شہزادۂ اعلٰحضرت،حُجَّۃُ الْاسلام حضرت علامہ  مولانا حامد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کا یوم  عرس ہے ، آیئے اسی مناسب سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا ذکر خیر بھی سنتی ہیں۔

 حجۃ االاسلام حضرت علامہ مولانا محمد حامد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ربیع الاول1292؁ ھ مطابق 1875؁ میں اپنے دادا  جان مولانا  مفتی نقی علی  خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکے گھر بریلی یو پی (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد امام احمد رضا  خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے آپ کا نام ’’محمد ‘‘رکھااور پکارنے کے لئے ”حامد رضا“ تجویذ فرمایا۔ عوام آپ کو’’ بڑے مولانا‘‘ کہہ کر پکارتی جبکہ علماۓ کرام  نے ’’حجۃ الاسلام‘‘ کا لقب دے کر آپ کے علم و فضل کا اقرار کیا۔(تذکرہ جمیل ص ۱۰۶ملخصاً)آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے تمام  کتابیں اپنے والدِ گرامی، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پڑھیں اور اُنّیس(19) سال کی عمر میں فارغ التحصیل ہو گئے ۔(تذکرہ جمیل ص ۱۰۹،۱۱۰ملخصاً)آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے پچاس سال تک فتوٰی نویسی کی۔(تذکرہ جمیل ص ۱۱۲ملخصاً)آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ