Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” ماہانہ تربیتی حلقہ“

پیاری پیاری اسلامی بہنو!اچھے اعمال کرنے کا جذبہ پانے کے لئےدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقےکے8مدنی کاموں میں حصہ لیجئے ، ذیلی حلقےکے8 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”ماہانہ  تربِیتی حلقہ“ بھی ہے،ہر ماہ کی تیسری جمعرات کو حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پرتربیتی حلقے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔( دَورانیہ زیادہ سے زیادہ  3 گھنٹے ہے) ۔جہاں مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ  کار کے مطابق غُسل،وضو،نماز سُنّتیں، دُعائیں نیزعورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ ،درس و بیان کا طریقہ اوردعوتِ اسلامی کی اِصطِلاحات و دُرست تَلَفُّظ سِکھائے جاتے ہیں نیز شجرہ ٔ عطارؔیہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروائے جاتے ہیں آپ بھی ان تربیتی حلقوں میں شرکت کی سعادت حاصل کیجئے اور اپنی زندگی کو سنتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے مدنی حلقوںمیں شرکت اور شجرہ شریف  پڑھنے کی کئی برکتیں ہیں ،ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئے ،چنانچہ

 گھریلو جھگڑے ختم ہوگئے

     بابُ المدینہ (کراچی)کی ایک اسلامی بہن کے گھرمیں ناچاقیوں نے ڈیرے ڈال رکھےتھے۔آئے دن لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ رہتاجس کی وجہ سے گھر کا سُکون برباد ہوجاتا تھا وہ  اس صورتِ حال سے سخت پریشان تھی،گھر میں امن قائم ہونےکی کوئی  راہ دکھائی نہ دیتی تھی ۔اسی دوران پیر ومُرشد امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی توجُّہ سےانہیں آپ کےعطاکردہ رسالے”شجرہ قادِریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ“ سے شجرۂ عالیہ پڑھنےکاخیال آیا۔ بس پھر کیا تھا! اُنہوں نےشجرہ عالیہ کو گھریلو ناچاقیاں دور