Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری  پیاری ا سلامی بہنو!یہ دنیا دارالعمل ہے ہم یہاں جو بھی عمل کریں گی  اس کی سزا و جزا ہمیں آخرت میں ملے گی ، عمل اچھا ہوگا تو اس کی جزا  بھی اچھی ہوگی  اور عمل برا ہوا تو اس کا نتیجہ (Result)بھی برا ہی ہو گا ، آج کے بیان میں ہم اچھے اعمال کی برکتوں کے بارے میں سنیں گی، عمل کی اہمیت پر بھی کچھ مدنی پھول بیان کئے جائیں گے۔ اس میں شک نہیں کہ اعمال کی جزا کا مدار آخرت پر ہے لیکن کبھی کبھی دنیا میں بھی اچھے اعمال کی برکتیں ظاہر ہوجاتی ہیں، اس سے متعلق کچھ واقعات اور مدنی پھول بھی پیش کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہزادۂ اعلیٰ حضرت مولانا حامد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے یومِ عرس کی مناسبت سے آپ کی سیرت کی کچھ جھلکیاں بھی بیان کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کئی مدنی پھول بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گی۔ کاش!پورابیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مکمل توجہ کے ساتھ سُننا نصیب ہو جائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد