Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

مجلس مدنی  تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں

      پیاری پیاری اسلامی  بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں کم وپیش 105 شُعبہ جات میں دِینِ اسلام کا پیغام عام کررہی ہے،انہی میں سےایک شُعْبہ مجلس تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں“بھی ہے۔یہ مجلس اسلامی بہنوں کو12دن کے مختلف کورسز مثلاً مدنی کام کورس، اصلاحِ اعمال کورس،خصوصی اسلامی بہن کورس،فیضانِ قرآن کورس،فیضان ِ نماز کورس کرواتی ہے۔اِن کورسز میں فقہ،تجوید،عقائد،سُنّتیں اور آداب،ذیلی حلقے کے 8 مدنی کام کی اہمیت و مدنی کام کرنے کا طریقہ،خُصوصی اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ،فیضانِ سورۂ نُور (تفسیر) ، سُنّتیں و آداب،نماز کے مسائل اور مخصوص سُورتیں سکھانےکا سلسلہ ہوتا ہے۔اللہ کریم”مجلس مدنی  تربیت گاہ برائےاسلامی بہنیں“کو مَزِید لگن کے ساتھ دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

زینت کی سُنّتیں اور آداب

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“سے زِیْنَت کی سُنّتیں اور آداب سنئے: ٭ انسان کے بالوں کی چوٹی بنا کر عورَت اپنے بالوں میں گوندھے،یہ حرام ہے، حدیثِ مبارَک میں اُس پر لَعنت آئی بلکہ اُس پر بھی لَعنت آئی ہے جس نے کسی دوسری عورَت کے سر میں انسانی بالوں کی چوٹی گوندھی۔(درمختار،کتاب الحظروالاباحۃ،باب فی النظرِ والمس،۹/۶۱۴تا ۶۱۵ )       ٭اگر وہ بال جس کی چوٹی بنائی گئی خود اُس عورَت کے اپنے بال ہیں جس کے سر میں جوڑی گئی جب بھی ناجائز ہے۔ (درمختار،کتاب الحظروالاباحۃ،ج۹،ص۶۱۴تا ۶۱۵)   ٭عورَتو ں کو ہاتھ پاؤں میں مہند ی لگانا جائز