Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

   صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی انعامات“

پیاری پیاری اسلامی بہنو! گناہوں سے پیچھا چھڑانے اور عبادت کا ذہن بنانےکے لیے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیں۔ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی انعامات پرعمل“ بھی ہے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے اور اپنے احتساب  کا بہترین نُسخہ ہے۔اور اپنا محاسبہ کرنے کے حوالے سے حضرت سیدنا عمرفاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے فرمایا ''اپنے نفس کا مُحاسبہ کرو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب لیا جائے اور وزن کئے جانے سے پہلے اپنے اعمال کا خود وزن کرلو اور بہت بڑی پیشی کے لیے تیار ہو جاؤ''( احیاء العلوم ،مترجم ،۵/۳۲۱)۔ لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے،مکتبۃ المدینہ کی شائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کرے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ  کم از کم 12 رسائل  ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی انعامات پر عمل کی بہت بہاریں ہیں آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار پیشِ خدمت ہے  چنانچہ

رقت انگیز بیان کا اثر

بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن امتحانِ آخرت سے بے فکر ہو کرزندگی کے ایام گزار رہی