Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

    امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :میں نے امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  سے زیادہ کسی کو حدیث کی اتباع کرنے والا نہیں دیکھا ۔ (حلیۃ الاولیاء ۹/۱۱۴، الامام الشافعی ،حدیث:۱۳۲۷۶)    

امام شافعی کے اوصاف

            پیاری پیاری اسلامی بہنو!علمی مَقام اور قدر ومنزلت میں تو امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بے مثل و بے مثال تھے ہی اس کے ساتھ ساتھ تقویٰ وپرہیزگاری، خوفِ خدا، کثرتِ عبادت، جذبَۂ اصلاحِ امت،فکرِ آخرت، حُسنِ اخلاق، زہدو تقویٰ، عاجزی و انکساری، اتباعِ شریعت،  عفو و درگزر، صبر و شکر، محبتِ الٰہی ، محاسَبۂ نفس اور مخالفتِ شیطان سمیت کئی اوصافِ حمیدہ کے پیکر تھے۔ آئیے آپ کی عبادت اور شب بیداری کی تین(3) روایات سنتی ہیں:

.1حضرت سیِّدُنا ہارون بن سعید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:میں نے حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہجیسا کوئی نہ دیکھا۔ آپ مصر میں ہمارے پاس تشریف لائے تو لوگوں نے کہا:ایک قریشی فقیہہ ہمارے پاس آئے ہیں۔ پس ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے آپ سے زیادہ خوبصورت چہرے والااور آپ سے اچھی نمازپڑھنے والا کوئی نہیں دیکھا۔ ہم انتظار کرتے رہے جب آپ نے نماز ادا کر لی تو گفتگو کا آغاز فرمایا۔ ہم نے آپ سے اچھا کلام کرنے والا بھی کوئی نہ دیکھا۔(الروض الفائق فی المواعظ والرقاق،المجلس الثامن والثلاثون، ص۲۱۰)

.2   امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ  رات کے تىن حصے کِیا کرتےتھے ، پہلے حصے مىں تصنىف و