Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

ہے۔چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائزہے،بچیوں کو مہندی لگانے میں حرج نہیں۔(ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،۹/۵۹۹ ملتقطاً) ٭جس طرح مردوں کو عورتوں کی نقل جائز نہیں اِسی طرح عورَتیں بھی مَردوں کی نقل نہیں کرسکتیں جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا  ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُما سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے لَعنت فرمائی زَنانہ مَردوں پر جو عورَتوں کی صورت بنائیں اور مَردانی عورَتوں پرجومَردوں کی صورت بنائیں۔(مسند امام احمد،مسند عبد اللہ بن عباس، حدیث:۲۲۶۳،۱/ ۵۴۰)    ٭ خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اشیاکے ذریعے ،مگر گھر کی چار دیواری میں زِینت کریں لیکن میک اپ کر کے اور بَن سَنْوَر کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:عورَت پوری کی پوری عورَت(یعنی چھپانے کی چیز)ہے جب کوئی عورَت باہر نکلتی ہے تو شیطان اُسےجھانک جھانک کردیکھتا ہے۔  (ترمذی،کتاب الرضاع، باب (۱۸حدیث: ۱۱۷۶،۲/۳۹۲)

 صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد