Book Name:Muashry Ki Islaah

پیارے پیارےاسلامی  بھائیو! ذرا غور کیجئے!دُنیا میں داڑھ  کادَرْد نہ سہہ سکنے والا، آخِرت میں جبڑے چِیرے جانے پر ہونے والی تکلیف کس طرح برداشت کرسکے گا؟ دُنیا میں ایک مچھر کے کاٹ لینے پر بے قَرار ہوجانے والا، جھوٹ بولنےکی وجہ سے قَبر میں ہونے والے عذاب کو کس طرح سہہ سکے گا؟لہٰذا اس بُری عادت سے ہاتھوں ہاتھ پیچھا چھڑالیناچاہئے۔ یقیناً اگر مُعاشرے کا ہر فرد جھوٹ بولنے سے توبہ کر لے تو بہت حدتک مُعاشرے کی اصلاح ہوجائےگی۔ لہٰذا اپنا یہ پکا ذہن بنائیے کہ آج کے بعدمیں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولوں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ ۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہو جائیے

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!ہرطرح کے گُناہوں خُصُوصاً جھوٹ سے بچنے اور سچ کی عادت بنانےکےلیے دعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں۔ یاد رکھئے! بُرے کی صحبت بُرابنادیتی ہے،کوئی بھی چور،ڈاکو،نشہ کرنے والا پیدائشی ایسانہیں ہوتا،بلکہ بُری صحبت اُسےایسابنادیتی ہے، اچھی صُحبت مُعاشرے کے گِرے ہوئے فردکواُٹھاکرترقی کی منازل پرپہنچادیتی ہے،اِس کی ہزاروں مثالیں آپ کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اپنی آنکھوں سے نظرآئیں گی،جی ہاں!کل کے بے نمازی آج نہ صرف خودنمازپڑھتے ہیں بلکہ دُوسروں کومسجدبھروتحریک کاحصہ بنانے کے لیے نمازکی دعوت دیتے ہیں،بلکہ ایسے کئی اِمامت کے مُصلّے پرنظرآئیں گے جودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی مبارک صحبت ملنے سے قبل ایسے نہیں تھے،بلکہ اِس مدنی ماحول نے ان کی قِسمت کا ستارہ چمکادِیا۔اس طرح آپ غورکرتے جائیں کیسی کیسی مدنی بہاریں نظرآئیں گی!!!

اللہ پاک ہمیں حقیقی معنوں میں پکاسچاباعمل مسلمان بنائے۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحريك دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا،اللہ پاک اور اُس