Book Name:Muashry Ki Islaah

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اُٹّھیں                                     بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یاربّ

(وسائل بخشش مرمم،ص۷۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیر ِاہلسنت اور مُعاشرے کی اصلاح

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو! بزرگانِ دِین کا مُعافی اورمُعاشرے کی اصلاح  کا جذبہ مرحبا! اَلْحَمْدُلِلّٰہ!بُزرگانِ دِین کی صحبت سےتربیتِ یافتہ شیخِ طریقت،امیراہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادِری رضوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مُعاشرےکی اصلاح کرنےکےمعاملےمیں بےحد ایکٹو(Active) ہیں۔آپ اِصلاحِ مُعاشرہ کے لئے کئی اہم کاموں میں مصروف ہیں ،آپ لوگوں کو نرمی ومحبت سےنیکی کی دعوت دےکرگناہوں سےروکنے کےلئےہردم کوشاں ہیں۔اَمیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہجہاں انفرادی کوشش کے ذریعے مُعاشرے کی اصلاح کررہےہیں،وہیں آپ اپنے بیانات اورمدنی مذاکروں کے ذریعےبھی  مُعاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،آپ کےبیانات اورمدنی مذاکرےتاثیرکاتیربن کراثراندازہورہےہیں۔آپ کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات اور مدنی مذاکروں  کوسننےوالوں کی توجہ کاعَالَم دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےسُنّتوں بھرے اجتماعات ہوں یاہرہفتےکوہونےوالامدنی مذاکرہ کثیر عاشقانِ رسول آپ کےبیان اوررنگ برنگے مدنی پھولوں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں،بذریعہ مدنی چینل،اِنٹرنیٹ دیکھنےاور سننے والوں کی تعداد اس کےعلاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ آپ کےبیانات و مدنی مذاکرے  بذریعہ مدنی چینل گھروں،دکانوں(Shops)،مساجد،جامعات وغیرہ میں بھی نہایت