Book Name:Muashry Ki Islaah

مدنی انعام نمبر 61میں ہے :کیا اِس ماہ آپ کی انفرادی کوشش سے کم از کم ایک اسلامی بھائی نے مدنی قافلے میں سفرکیا ؟اور کم از کم ایک نے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروایا؟

دے جذبہ ”مَدَنی اِنعامات“ کا تُو                             کرم بہرِ شَہِ کَرب و بلا ہو

(وسائلِ بخشش مرمّم، ص۳۱۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(3)مُعاشرے کےمختلف گناہ

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بیان کے شروع میں جیسے ہم نے سُنا کہ معاشرہ فردسےبنتاہے،اگرہرایک فرد اپنی اصلاح کی کوشش میں لگ جائے تو معاشرہ خود بخود اچھا ہوتا چلاجائےگا۔مُعاشرے میں پائے جانے والے گناہوں میں سے ایک غیبت  بھی ہے جو مُعاشرے کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

غیبت کی تعریف:انسان کے کسی ايسے عیب کا ذِکر کرنا، جو اس میں موجود ہوغيبت کہلاتا ہے۔ غیبت کی نحوست میں سے ہے کہ یہ بُرے خاتمے کا سبب ہے،بکثرت غیبت کرنے والے کی دُعا قَبول نہیں ہوتی،غیبت سے نَماز روزے کی نُورانیَّت چلی جاتی ہے، غیبت کی نحوست کااَندازہ اس فرمانِ مُصْطفےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بھی لگایا جا سکتا ہے ارشادفرمایا:اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا یعنی غیبت بدکاری  سے بڑا گناہ ہے۔(الترغیب والترہیب ، ۳، / ۳۳۱ ، حدیث:۲۴)اسی طرح چغلی کا بھی مُعاشرے کی تباہی میں بڑاکردار ہے۔ اس کے سبب بھی گھروں کی بربادی،آپس میں رنجشیں اور بغض وکِینہ پرورش پاتا ہے نیز ایسے شخص کو اللہ پاک بھی پسند نہیں فرماتا۔

چُغلی کی تعریف:لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی