Book Name:Muashry Ki Islaah

شوق سے سُنے جاتےہیں۔ان بیانات کومکتبۃ المدینہ شائع کرتاہے۔آپ کااندازِبیان بےحد سادہ اور عام فہم اورسمجھانےکاطریقہ ایساہمدردانہ ہوتاہےکہ سننےوالےکےدل میں اُترتا چلا جاتا ہے ۔ لاکھوں مسلمان آپ کے بیانات کی برکت سے تائب ہوکر راہِ راست پرآچکےہیں ۔آئیے! آپ کے بیان کا ایک  واقعہ سنتے ہیں :چنانچہ

نمازی ڈاکو  

       باب المدینہ(کراچی )کےایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے میراایک دوست بہت زیادہ ماڈرن، جُوئےاور شراب کا عادی اور گنا ہوں میں بڑا دلیر تھا ۔کسی طرح باز نہ آتا تھا ،ایک بار باب المدینہ سے کو لمبو روانگی کےوقت، میں نے اس کے سامان میں امیر اہلسنت کے سُنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ ''نمازی ڈاکو''ڈال دی۔کو لمبو پہنچ کر اس نےبیان سُنا، امیر اہلسنت کے الفاظ تاثیر کاتِیر بن کر اُس کے جگر میں پیوست ہو نے لگے ۔اس بیان کی برکت سے اس میں حیر ت انگیز طور پر مدنی انقلاب آگیا ۔ یہاں تک کہ اس نے داڑھی شریف اور عمامہ شریف کا مدنی تاج مستقل طور پرسجا لیا۔دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مشغولیت اختیارکرلی اور امیر اہلسنت سے بیعت ہوکرعطاری ہونےکی سعادت بھی پالی ۔ (تعارفِ امیر اہلسنت،۲۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فیضان

      پیارے پیارے اسلامی  بھائیو! امیرِ اہلسنَّت حضرت ِ علامہ مولانا ابو بلا ل محمدالیاس عطارقادری رَضَوی ضِیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےجب نیکی کی دعوت عام کرنےاور مُعاشرے کی اصلاح