Book Name:Muashry Ki Islaah

تَکَبُّر ہوگاوہ جنّت میں داخل نہ ہوگا۔(مسلم،کتاب الایمان،باب تحریم الکبروبیانہ، الحدیث:۲۶۶،ص۶۱)

کس کی نافرمانی کرتے ہو

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!سنا آپ نےیہ گُناہ مُعاشرے میں کیسی کیسی بُرائیوں کو جَنم دیتے ہیں۔لہٰذا گُناہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس سے بچنے ہی میں عافیت ہے جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا بلال بن سعدرَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتےہیں:گُناہ کے چھوٹا ہو نے کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ تم کس کی نافرمانی کر رہے ہو۔ (الزواجرعن اقتراف الکبائر، مقدمة فی تعریف الکبیرة، خاتمة فی التحذیر۔۔الخ، ۱/۲۷)لہٰذاپہلی بات تو یہ ہے کہ اتنا علم ہو کہ بندہ ظاہری و باطنی گناہوں کو جان سکے۔ ظاہری و باطنی گناہوں کی ضروری معلومات  ہونا بھی فرائض و لازم علوم میں سے ہے ۔ دیگر لازم علوم کی طرح ان کی بھی معلومات ہونا لازم ہے۔مزیداگر گُناہ کا اِرادہ  کرتے وَقْت ہماری یہ مدنی سوچ  بن جائے کہ میں جس رَبِّ کریم  کی نافرمانی کررہا ہوں وہ تو مجھے ہر وَقْت ہر حال میں دیکھ رہا ہےتو  اِنْ شَآءَ اللہ!اس طرح کافی حد تک گُناہوں سے چھٹکارا نصیب ہو جائے گا۔ گُناہوں سے نَفْرت کرنےاور چُھٹکارا پانے کا ایک بہترین ذَرِیْعہ کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہونا بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!آج کے اس پُرفِتَن دَور میں دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول،اللہ پاک  کی عظیم نعمت ہے۔آپ بھی اس مہکے مہکے مُشکبارمدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے،اِنْ شَآءَاللہ!دُنیا وآخرت کی بھلائیاں حاصل ہوں گی ۔ 

دعوتِ اسلامی اور مُعاشرے کی اصلاح

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تَحریک دَعْوتِ اِسلامی اِصْلاحِ اُمَّت و اصلاحِ معاشرہ کے لئے ہر دَم کوشاں ہے۔اِس تَحریک  سے وابَسْتہ بعض مُبَلِّغِیْن اَشْکْبار آنکھوں اور عاجِزِی و اِنْکِسَاری کے