Book Name:Muashry Ki Islaah

ہے۔ (رَدُّالْمُحتار ،۹/۵۹۷) بِغیر نگینےکی انگوٹھی پہننا ناجائز ہے کہ یہ انگوٹھی نہیں چھلّاہے۔ حروفِ مقطعات (مُ۔ قَط۔ط۔عات)کی انگوٹھی پہننا جائز ہے(جب کہ اس میں نگینہ اور دیگر شرائط بھی پائی جاتی ہوں) مگر حروفِ مقطعات والی انگوٹھی بغیر وُضو پہننا اور چھونا یا مصافحے کے وقت ہاتھ ملانے والے کا اس انگوٹھی کو بے وضو چھو جانا جائز نہیں۔اِسی طرح مردوں کےلیےایک سےزیادہ(جائزوالی)انگوٹھی پہننایا(ایک یا زیادہ) چھلّےپہننابھی ناجائزہےکہ یہ( چھلّا )انگوٹھی نہیں۔ عورتیں چھلےپہن سکتی ہیں۔(بہارِ شریعت،۳/۴۲۸)چاندی کی ایک انگوٹھی ایک نگ (یعنی نگینے)کی کہ وَزن میں ساڑھے چار ماشے(یعنی چار گرام 374 ملیگرام)سے کم ہو،پہنناجائزہے،ہاں تَکبُّر یازنانہ پن کاسنِگار (یعنی لیڈیزاسٹائل کی ٹِیپ ٹاپ)یااورکوئی مذموم(یعنی قابلِ مذمّت)نیّت میں ہوتو ایک انگوٹھی(ہی) کیا اِس نیّت سے(تو)اچّھے کپڑے پہننےبھی جائزنہیں۔(فتاوٰی رضویہ،۲۲/۱۴۱)

طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دوکتب”بہارِشریعت“حِصّہ 16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب”سنتیں اورآداب“ھدِيَّةًطلب کیجئے اور اس کامطالعہ فرمائیےسنتوں کی تربِیَت کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کےمدنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

سیکھنے سنّتیں  قافلے میں چلو                        لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہوگا ”خودکشی پراُ بھارنے والے اسباب“اس میں ہم خود کُشی کے اسباب کے  مُتَعلِّق سنیں گے۔خود کشی کے بنیادی طور پر چار (4)اسباب ہیں۔ (۱)دِین سے دُوری،(۲) مُعاشی پریشانیاں ،(۳) مایوسی اور(۴) گھریلو