Book Name:Muashry Ki Islaah

کے مقدس جذبے کے تحت لوگوں کو بُرائی سےروکنےکی کُڑھن دل میں پیدا ہوئی توآپ نےاُمّتِ مسلمہ کونمازوروزے کاپابندبنانے،سُنَّتیں سیکھنےسکھانے،نیکیوں کا جَذبہ دِلانے،گُناہوں سے بچنے کا ذِہن بنانےکیلئےاِنْفرادی و اِجتماعی کوشش اور بیانات شُروع کئے۔ آپ نہ صِرف خُوداِسْتقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرتےرہےبلکہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کوبھی اپنی اورساری دُنیاکےلوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنےکاذِہْن دیتےرہے۔اس مدنی مقصد (Aim)کو دُنیا کے کونے کونےمیں عام کرنے کے لئےدعوتِ اسلامی کی بنیادرکھی اور اس میں زندگی کےتقریباًہرشعبےسےوابستہ لوگوں کی اصلاح کےلئےکئی شعبہ جات  کو ترتیب دیاتاکہ  اس شعبےسےوابستہ اسلامی بھائی لوگوں کونمازوں کی پابندی،تقویٰ وپرہیزگاری،مُعاشرےمیں رہنےسہنےکا اندازسکھاکرمُعاشرےکی اصلاح میں اہم کرداراداکریں،آپ نے اپنےسُنَّتوں بھرے بیانات اورکتب و رسائل کےذَریعےنیکی کی دعوت کی خُوب خُوب دُھومیں مچائیں۔ آپ کی عام فہم،تاثیرکُن تحریراور سُنَّتوں بھرے بیانات کی بَرکت سےلاکھوں مُسلمان بالخصوص نوجوانوں کی زِندگیوں میں مدنی اِنقلاب برپاہوگیا اور وہ جُرم وگناہ کی دُنیاکوچھوڑکر صلوٰۃ وسُنَّت کی راہ پرگامزن ہو گئے۔اگر ہم بھی نیکی کی دعوت دینے اور دوسروں کو بُرائی سے روکنے کا ذِہن رکھتے ہیں اور اپنے مُعاشرے کو امن وسکون کا گہوارہ بنانا چاہتے  ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، دوسروں کو بھی اس سے وابستہ کیجئے، خود بھی مدنی انعامات کے عامل بنئے ،دوسروں کو بھی بنائیے، خود بھی ہر ماہ تین(3) دن  کے مدنی قافلے میں سفر کیجئےدوسروں کو بھی سفر کروائیے۔

       مُعاشرے کی اصلاح سے سرشار امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُریدین و مُحِبِّین و تمام عاشقانِ رسول کو سُنّتوں کےمطابق زندگی گزارنے کے لئے جومدنی انعامات عطافرمائے ہیں، ان میں