Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

اگر ماں باپ آپس میں لڑیں تو اولاد کیا کرے؟

اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولاناشاہ امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اگر ماں باپ میں باہَم تَنازُع (یعنی لڑائی)ہوتو نہ ماں کا ساتھ دے نہ باپ کا،ہرگز ایسا نہ ہوکہ ماں کی مَحبَّت میں باپ پر سختی کرے ۔ باپ کی دل آزاری یا اُس کو سامنے جواب دینا یا بے ادبانہ آنکھ ملاکر بات کرنا یہ سب باتیں حرام ہیں اور اللہ کریم کی نافرمانی  ہے۔اَولاد کو ماں باپ میں سے کسی کا ایسا ساتھ دینا ہرگز جائز نہیں،وہ دونوں اُس کی جنّت اور دوزخ ہیں،جسے اِیذا(تکلیف)دے گا جہنّم کا حقدار ٹھہرے گا۔وَالْعِیاذُبِاللّٰہ۔ (اللہ پاک کی پناہ)مَعْصِیَّتِ خالِق(یعنیاللہ پاک کی نافرمانی)میں کسی کی اِطاعت(یعنی فرماں برداری جائز) نہیں ،مَثَلًاماں چاہتی ہے کہ بیٹا اپنے باپ کو کسی طرح آزار(یعنی تکلیف)پہنچائے اور اگر بیٹا نہیں مانتا یعنی باپ پر سختی کرنے کیلئے تیّار نہیں ہوتا تو وہ ناراض ہوتی ہے، تو ماں کو ناراض ہونے دے اورہرگز اِس مُعامَلے میں ماں کی بات نہ مانے،اِسی طرح ماں کے مُعامَلے میں باپ کی نہ مانے۔عُلَمائے کرا م نے یوں تقسیم فرمائی ہے کہ خدمت میں ماں کو ترجیح ہے اور تعظیم باپ کی زائد ہے کہ وہ اس کی ماں کا بھی حاکم و آقا ہے۔(سمندری گنبد،ص۲۱)

والِدَین اللہ پاک کی نافرمانی کا حکم دیں تو؟؟؟

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!  معلوم ہوا!ماں باپ اگر کسی ناجائز بات کا حکم دیں تو اُن کی بات نہ مانیں اگر ناجائز باتوں میں اُن کی پَیْرَوِی کریں  گی توگنہگار ہوں گی  مَثَلاً ماں باپ جُھوٹ بولنے کا حکم دیں یا نماز قضا کرنےکا کہیں تو اُن کی یہ باتیں ہرگز نہ مانیں، چاہے وہ کتنے ہی ناراض ہوں،آ پ نافرمان نہیں ٹھہریں گی ، ہاں اگر مان لیں گی تو خدائے حنّان ومنّان کی ضَرور نافرمان قرارپائیں گی۔اِسی طرح