Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

ہے“،”آہستہ آہستہ سمجھ جائے گا“،”بچوں پراتنی بھی سختی نہیں کرنی چاہئے“وغیرہ۔ اسلامی تربیت سے محروم،حد سے زیادہ لاڈ پیار اور ڈِھیل دینے کے سبب وہی  بچہ جب والدین ،خاندان اور معاشرے کی بدنامی کا سبب بنتا ہے،ڈانٹ ڈپٹ کرنے یا پیسے نہ دینے پروالدین کو آنکھیں دکھاتا،جھاڑتا یا ہاتھ اُٹھاتا ہے تو اس وقت والدین کو خیر خواہوں کی نصیحتیں یاد آنے لگتی ہیں،اب والدین  اس کی اصلاح کے لئے کڑھتے، دعائیں کرتے اور کرواتے ہیں  مگر اصلاح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ،اس وقت پانی سر سے بہت  اُونچا ہوچکا ہوتا ہے اور سوائے پچھتانے کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔گویا کہ والدین کی تھوڑی سی لاپروائی کی وجہ سےایک قیمتی موتی ضائع ہوچکاہوتاہے۔

اولاد کی مدنی تربیت نہ کرنے اور انہیں حد سے زیادہ ڈھیل دینے کے سبب والدین کو کیسے کیسے دن دیکھنے پڑتے ہیں۔آئیے!اس بارے میں 2سبق  آموزحکایات  سنئے اور اولاد کی اسلامی طریقے کے مطابق تربیت کرنے کی نِیَّت کیجئے،چنانچہ

اولاد کی اسلامی تربیت نہ کرنے کا نقصان

ایک شخص نے اپنے باپ سے کہا:آپ نے میرے بچپن میں(اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت نہ کرکے)مجھے ضائع کیا لہٰذا اب میں آپ کے بڑھاپے میں آپ کو ضائع کروں گا۔(فیض القدیر،۱/۲۹۲،تحت الحدیث :۳۱۱)اگرچہ اس شخص کا اپنے باپ کو اس طرح کہنا ہرگز درست نہیں تھا مگر اس میں والدین کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

بے اولاد کو جب اولاد ملی!

امیرِ اَہلسُنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کتاب”نیکی کی دعوت“میں تحریر فرماتے ہیں:ایک مالدار شخص کے یہاں اولاد نہ تھی، کسی نے مشورہ دیا