Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

پاک سب سےبڑاہےاور سب سے زیادہ پاک ہے۔(شُعَبُ الْاِیمان،۶/۱۸۶،حدیث:۷۸۵۶ ) یقیناًاللہ پاک ہرچیز پرقادِر ہے، وہ جس قَدَر چاہے دےسکتا ہے ،ہرگز عاجِز وبےبس نہیں لہٰذا اگر کوئی اپنے ماں باپ کی طرف روزانہ 100تو کیا ایک ہزار بار بھی رَحمت کی نظر کرے تو وہ اُسے ایک ہزار مقبول حج کا ثواب عنایت فرمائے گا۔

ماں باپ کا حق ادا نہیں ہوسکتا

یقین مانئےوالِدَین کےحُقُوق بَہُت زیادہ ہیں اور ان سے بَرِ یُ الذِّمَّہ ہونا ممکن ہی نہیں چُنانچِہ

ایک صَحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنےبارگاہِ نبوی عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام میں عرض کی: ایک راہ میں ایسے گرم پتّھر تھے کہ اگر گوشت کاٹکڑا اُن پرڈالا جاتا تو  کباب ہوجاتا !میں اپنی ماں کوگردن پر سُوار کر کے چھ میل تک لے گیاہوں، کیا میں ماں کےحُقُوق سے فارِغ ہوگیاہوں؟سرکارِنامدارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تیرے پیدا ہونے میں دَرد کےجس قَدَرجھٹکے اُس نے اٹھائے ہیں شاید یہ اُن میں سے ایک جھٹکے کا بدلہ ہوسکے۔(مُعْجَم صغِیر ، الجزءُ الاوّل،ص٩٢ ،حدیث:٢٥٧)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو! ماں باپ ہمیشہ اولاد کے حق میں اچھا ہی سوچتے ہیں،اپنی لاڈلی اولاد کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں مگربعض اوقات حالات اِجازت نہیں دیتے، کسی کا بوڑھا باپ آرام کرنے کے بجائے اب بھی مزدوری کرکے اپنے گھر کا گزربسرچلا رہاہوتاہے،ماں بیچاری کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود،اپنی ادویات بھی پوری نہیں کرسکتی بلکہ آرام کو قربان کرکے رات گئے تک کام کاج میں مصروف رہتی ہے۔